عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
ڈاکٹر محمد حمیداللہ مرحوم۔۔۔۔ایک عہدآفرین شخصیت
یادِ رفتگاں
عظیم ترمذي
رکن مجلس التحقیق الاسلامی
عالم اسلام کے معروف محقق، مؤرخ اور مفسر ڈاکٹر محمد حمید اللہؒ گذشتہ دنوں فلوریڈا کے ہسپتال میں ۹۶ سال کی عمر میں اپنے خالق حقیق سے جاملے۔ ان کی وفات، ان کے کارناموں اور مشن سے واقف لوگوں کے لئے ایک جانکاہ حادثے سے کم نہیں۔ ’موت العالم موت العالم‘ کی ضرب المثل ان پر صادق آتی ہے۔تحقیقی و علمی دنیا کا یہ عظیم ستارہ طویل عرصے تک دیارِ مغرب میں بیٹھ کر اپنے علمی جواہر بکھیرتا رہا اور بلا شبہ ان کے یہ کام عالم اسلام کے لئے منفرد ونایاب جواہر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عظیم ترمذي
رکن مجلس التحقیق الاسلامی
ڈاکٹر حمید اللہ ۱۶؍ محرم ۱۳۲۶ھ (۱۹۰۵ئ) کو حیدر آباد دکن کے کوچہ حبیب علی شاہ میں پیدا ہوئے۔ آپ جنوبی ہند کے مشہور خاندان ’نواسط‘ سے تعلق رکھتے تھے جو اپنی دینی، علمی، تحقیقی سرگرمیوں کی و جہ سے مشہور اور قدرومنزلت سے سرفراز ہے۔ ڈاکٹر حمید اللہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی، پھر مدرسہ دارالعلوم جامعہ نظامیہ میں انگریزی کا امتحان دے کر جامعہ عثمانیہ میں داخل ہوئے اور وہاں سے ایم اے، ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ لیکن حصولِ علم کی تشنگی اور تحقیق و جستجو کا ذوق بڑھتا گیا ۔ چنانچہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یورپ پہنچے۔ جہاں آپ نے بون یونیورسٹی (جرمنی) سے اسلام کے بین الاقوامی قانون پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ڈی فل کی ڈگری حاصل کی، اور سوربون یونیورسٹی (پیرس) سے ’عہد ِنبویؐ اور خلافت ِراشدہؓ میں اسلامی سفارت کاری‘ پر مقالہ لکھ کر ڈاکٹر آف لیڈز کی ڈگری پائی۔