بھائی معزرت کے ساتھ مجھے سمجھ نہی آئی امید ہے کی آپ مزید رہنمائی فرمائیں گے ۔۔۔
کوئی بات نہیں۔
فرض کریں آپ نے فہم قرآن کے بارے کوئی مضمون پیسٹ کرنا ہے۔یعنی اسے اپ لوڈ کرنا ہے۔تو
سب سے پہلے فورم کے مین پیج پر آکر اس تھوڑا سا نیچے آئیں گے تو قرآن وحدیث کے نام سے ایک سیشن موجود ہے اس میں
’’قرآن وعلومہ،حدیث وعلومہ اورتحقیق حدیث سے متعلق سوات ‘‘
یہ تین ذیلی سیشن ہیں جن میں مزید کئی اقسام ہیں۔آپ قرآن وعلومہ میں سے فہم قرآن پر کلک کریں اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے کہ اس سیشن میں جا کر سب سے اوپر دائیں ہاتھ ’’نیا تھریڈ شروع کریں‘‘ پر کلک کریں، اور اپنی تحریر کا عنوان اور اس کے نچے ڈبے میں تحریر لکھ کر نیچے بائیں ہاتھ بنے ہوئے بٹن پر کلک کریں۔
تو آپ کی تحریر بھی اس سیشن کی تحاریر میں شامل ہو جائے گئی۔
اگر پھر بھی سمجھ نہ آئی تو پوچھ لیجیے گا۔
لیکن یہ ضرور بتائیے گا کہ کس چیز کی سمجھ نہیں آئی۔