• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈیڑھ سالہ ..... ڈپلومہ اِن شریعہ سٹڈیز .... 30 کورسز، 90 کریڈٹ آورز

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ڈیڑھ سالہ ..... ڈپلومہ اِن شریعہ سٹڈیز .... 30 کورسز، 90 کریڈٹ آورز

•اس مرحلہ تعلیم میں اسائنمنٹس اور لیکچرز کی بجائے کتابی طرز تعلیم ہوگا، سکول کلاسز کی بجائے اجراء کا پیریڈ شام کو بھی شروع کرایا جاسکتا ہے۔
•علم النحو اور علم الصرف میں دو علیحدہ استاد آخر تک ایک ہی مادہ کو پڑھائیں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔
•ترجمہ وتفسیر کے کل آٹھ کورسز میں قرآن کریم کو تقسیم کرلیا جائے۔اور پورا قرآن ایک بار پڑھا دیا جائے۔
•بلوغ المرام اور ریاض الصالحین میں جوابواب ہوجائیں ، ان ابواب کو مشکوٰۃ سے نہ پڑھا جائے۔مشکوۃ کا صرف فصل اول یا زیادہ سے زیادہ فصل دوم کو ہی نصاب میں رکھا جائے۔
•تسہیل النحو میں صرف انہی مباحث کو علم النحو پر ہی اضافہ کیا جائے جو علم النحو میں موجودنہیں، منہج علم ایک ہی رہنا چاہئے، اس کورس کا مقصد محض مزید معلومات کا اضافہ ہے۔
•عقیدہ کی کتاب کے طورپر العقیدة الواسطية سوالا وجوابًا متعین کی جاسکتی ہےیا کتاب التوحید بھی
•اسی کورس میں بعض ترمیمات کرکے اسے خواتین کورس اور عامی مسلم کورس بھی بنایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے وفاق المدارس العربیہ کے چار سالہ کورس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
oمشکوٰۃ کی جگہ خواتین یا عامی کورس میں اللؤلؤ والمرجان بھی رکھی جاسکتی ہے۔یا مشکوٰۃ کی فصل اول پر ہی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔
oتسہیل النحو کی بجائے خواتین کے لئے خواتین کے احکام خصوصی کے ایک کورس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ عامی کے لئے مالیات یا فقہ کے ایک کورس کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
oعلاوہ ازیں علم الصرف اخیرین اور ابواب الصرف کا خاتمہ کرکے، اس کی جگہ متبادل کورس مثلاً کمپیوٹر، ہوم اکنامکس وغیرہ بھی رکھے جاسکتے ہیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاکم اللہ خیرا۔ بھائ تفسیر جلالین پڑھانے کی خاص وجہ کیا ہے؟
مجھے بھی یہ بات سمجھ نہیں آتی کیونکہ بہت ساری باتیں تفسیر جلالین میں ہمارے عقیدے کے خلاف جاتی ہیں ۔
 
Top