• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کاروبار میں اولاد کی شرکت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
کاروبار میں اولاد کی شرکت

مصنف
مختلف اہل علم

ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ
شریعت کا مزاج یہ ہے کہ جو بھی معاملہ کیا جائے ،خواہ وہ قریب ترین رشتہ داروں کے درمیان ہو لیکن اسے واضح ہونا چاہیے،اس میں ایسا ابہام نہیں ہونا چاہیے جو آئندہ نزاع کا باعث بن سکتا ہو۔فقہ میں تجارت کے بہت سے احکام اسی اصول پر مبنی ہیں کہ جو معاملات کسی پہلومیں ابہام کی وجہ سے آئندہ نزاع کاسبب بن سکتے ہیں وہ درست نہیں ہوں گے ۔کاروباری اورتجارت کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ کاروبار میں میں اولاد کی شرکت کا ہے کہ کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کس حیثیت سے ہے ؟ کیا وہ اس میں پارٹنر ہیں ؟ یا ان کی حیثت ملازم کی ہے ؟یا وہ محض اپنے والد کے معاون ومددگار ہیں ۔زیرنظرکتاب'' کاروبار میں اولاد کی شرکت'' معاشرے میں پائے جانے والے مذکورہ کاروباری معاملات ومسائل کے حوالے ایک اہم کتاب ہے ۔جوکہ اسلامک فقہ اکیڈمی کے زیر اہتمام انیسویں فقہی سیمنیار منعقدہ فروری 2010ءمیں پیش کئے گئے علمی،فقہی اورتحقیقی مقالات ومقاقشات کا مجموعہ ہے جس میں تقرییا 31 ممتاز اہل علم او رارباب افتاء نے اس موضوع پراپنے مقالات پیش کئے ۔ سیمینار میں ان مقالات پر کیے جانے والے مناقشات او رتجاویز وغیر ہ اور ان مقالات کاجامع خلاصہ بھی اس کتاب میں شامل اشاعت ہے۔ اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کااردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پرموجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پرجدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ کا کلّی اتفاق ضروری نہیں۔(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب اول تمہیدی امور
سوالنامہ
اکیڈمی کا فیصلہ
تلخیص
عرض مسئلہ
باب دوم تفصیلی مقالات
کاروباری دنیا میں والد کے ساتھ اولاد کا تعاون
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل
مسائل کاروبار
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کی مختلف نوعیتیں
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت وتعاون
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
اولاد کی کمائی سے متعلق خلاصہ
والد کی کمائی میں اولاد کی شرکت
مسائل شرکت
باب سوم مختصر تحریریں
والد کے کاروبار میں بچوں کی شرکت کا ایک تجزیاتی مطالعہ
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
اولاد کی والد کے ساتھ تجارت میں شرکت کے مسائل
کاروباری معاملات میں والد اور اولاد کی شرکت کا اسلامی نقطہ نظر
کاروباری لین دین میں والد اور اولاد کی شرکت
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
بزنس میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروبار میں تعاون اور شرکت کی مختلف صورتیں
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت کے مسائل
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
کاروباری معاملات میں باپ اور بیٹوں کی شرکت کا تعین
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت اسلامی نقطہ نظر
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
مسائل شرکت فقہی نقطہ نظر سے
مناقشہ
 
Top