صبح کی ایک گھڑی یاشام کی ایک گھڑی اللہ کے راستہ میں گزار دینا
غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَی أَوْروحۃ مِنْ الدُّنْيَا وَمَافِيهَا ولقاب قوس احدکم فِی الْجَنَّۃِ خَیْر مِنَ الدُّنْیَا وَمَافِیْہَا وَلَوْ أَنَّ امْرَأَۃ مِنَ نِسَاءِ أَھَلِ الْجَنَّۃِ اطلعت الی الارْضِ لَاضائت مَابَیْنِہَا، ولملات مَابَیْنہا رِیْحا وَلِنَصِیْفہا علٰی رَاسِہَا، یعنی الْخِمِار، خَیْر مِنَ الدُّنْیَا وَمَافِیْہَا۔
(مسنداحمد:۳/۱۴۷۔ بخاری:۱۱/۴۱۸)
ترجمہ:صبح کی ایک گھڑی یاشام کی ایک گھڑی اللہ کے راستہ میں گزار دینا دنیا ومافیہا سے بہتر ہے اور جنت میں تمہاری ایک کمان کا فاصلہ دنیا ومافیہا سے زیادہ قیمتی ہے؛ اگرجنت کی عورتوں میں سے کوئی عورت زمین کی طرف جھانک لے توتمام زمین کوروشن کردے اور روئے زمین کومعطر کردے اور اس کے سرکادوپٹہ دنیا ومافیہا سے زیادہ قیمتی ہے۔