• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کاش ہمیں سوچنے کی فرصت ہوتی !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کاش ہمیں سوچنے کی فرصت ہوتی !

* تیرے مرنے کے بعددنیا والے تیرا نام زندہ لوگوں سے نکال کر مردہ لوگوں میں شامل کر دیں گے۔

* تیرے اعمال کا رجسٹر ﷲکی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

* عزیزرشتے دار چند روز خوب یاد کریں گے۔آخرمایوس ہو کر بیٹھ جائیں گے۔پھر ہمیشہ کے لئے بھول جائیں گے۔

* تیری بیوی کچھ عرصہ سوگوار رہے گی پھرحالات کی تبدیلی سے نئی زندگی میں مصروف ہو جائے گی۔

*تیراخاوند کچھ عرصہ سوگوار رہے گا پھرحالات کی تبدیلی سے نئی زندگی میں مصروف ہوجائے گا۔

* بچے بہت یاد کریں گے لیکن آہستہ آستہ تیری صورت ان کے ذہن سے مٹ جائے گی۔

* چند سالوں کے بعدتم ایک بھولے ہوئے خواب کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ جاؤ گے۔

* نصف صدی کے بعد یہ یقین کرنا مشکل ہو گا کہ توکبھی دنیا میں بھی آیا تھا یا آئی تھی۔

*ابھی بھی وقت ہے کہ نماز پڑھ اس سے پہلے کہ تیری نمازپڑھی جائے۔


دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچے دل سے توبہ کرنے اورنمازپڑھنے کی اور آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطافرمائے. آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12985634_966774016724201_6534415694366551562_n.jpg


بسم اللہ الرحمن الرحیم


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

دو چیزیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابن آدم ، دو چیزوں کو نا پسند کرتا ہے

(1) موت ، حالانکہ یہ موت فتنے سے بہتر ہے

(2) مال کی قلت (کمی) حالانکہ یہ مال کی کمی (بروز قیامت) حساب کتاب کو کم (آسان) کرنے والی ہے (یعنی جتنا مال ہوگاپھر اتنا ہی سخت حساب ہوگا)

------------------------------------------------------

(السلسلة الصحيحة : 813 ، ، صحيح الجامع : 139 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح : 5179 ، ، 5/36 ، ،
شرح الصدور للسيوطي : 35 ، ،
صحيح الترغيب : 3210 ، ، الترغيب والترهيب : 4/147)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13138890_1045260102224003_6901262744038251440_n.jpg


دیکھی جائے گی

یہ انسان بھی کتنا سیانا ہے، جو:
گاڑی تک پنہنچنے سے پہلے ریموٹ سے دروازہ کھول لیتا ہے
سردیاں آنے سے قبل گرم کپڑوں کا بندوبست کر لیتا ہے
رات کو گھر آنے سے قبل ناشتہ کے لیے انڈے ڈبل روٹی لے آتا ہے
بچے کی پیدائش سے پہلے کپڑے تیار کر لیتا ہے
افطار کے لیے، عصر سے ہی چیزیں جمع کرنا شروع کردیتا ہے
بارش میں نکلنے سے پہلے چھتری لے لیتا ہے
لمبے سفر پر روانا ہوتے وقت گاڑی کی ہوا، پانی اور پیٹرول چیک کرلیتا ہے
اندھیرے میں نکلنے سے پہلے ٹارچ تھام لیتا ہے
مگر ... مگر ...
قبر میں اترنے سے پہلے کوئی تیاری نہیں کرتا
کہتا ہے:
دیکھی جائے گی!
 
Top