• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کامیابی اور پیسہ کیسے حاصل ہوتا ہے ؟؟؟؟

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کامیابی اور پیسہ،

ایسا لگتا ہے کہ ہم یہ طے نہیں کرسکتے کہ پیسہ برا ہے یا اچھا،
جب کسی شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کامیاب شخص ہے تو اس سے عمومی یہ ہی مراد ہوتی ہے کہ وہ دولت مند ہے چناچہ دولت کو لازمی اچھا ہونا چاہیے دولت مند لوگ قابل قدر مقاصد کے لیے ہر سال اربوں روپے خرچ کرتے ہیں چنانچہ دولت اچھی ہے تاہم کیا ہم نے یہ نہیں سنا کہ پیسہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ؟ اس تناظر میں پیسہ برا ہے ۔ جو لوگ امیر نہیں ہیں وہ ان لوگوں پر تنقید کرتے ہیں جو امیر ہیں ۔ اسکے ساتھ وہ خود بھی امیر ہو جانا بے حد پسند کرتے ہیں چنانچہ سوال وہی پیسہ اچھا ہے یا برا پیسہ اچھا ہے نہ پورا ہے ہے تاہم کیونکہ ہم ایک ایسے معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پیسے کو کامیابی کے برابر قرار دیا جاتا ہے ہے ،
ضروری ہے کہ اس حوالے سے چند خیالی باتوں کی وضاحت کر دی جائے یہ بھی ضروری ہے کہ اسے تندرست تناظر میں رکھا جائے میں پیسے کے حوالے سے دو نقاط درج کرنا چاہوں گا،

1:پیسہ بُرا نہیں ہے،
پیسہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ؟ نہیں میں تو پیسے کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے دونوں بیانات میں واضح فرق ہے پیسے میں کوئی برائی نہیں ہے اس کی خواہش کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے پیسے کا مالک ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے خواہ پیسہ بہت زیادہ مقدار میں ہی کیوں نہ ہو کلیدی بات یہ ہے کہ ہم اسے کس طرح کماتے ہیں اور اس سے کیا کرتے ہیں ، اگر پیسے کو دیانت داری سے کمایا جائے اور اچھی طرح خرچ کیا جائے تو یہ اچھائی کا سرچشمہ بن جاتا ہے،

سوال یہ ہے : کیا پیسہ خوشی خرید سکتا ہے ؟

جو شخص کہتا ہے کہ پیسہ خوشی نہیں خرید سکتا، اسکے پاس زیادہ پیسہ نہیں ہوگا، در حقیقت پیسہ غربت کی نسبت زیادہ خوشی خرید سکتا ہے،

" میں غریب رہا ہوں اور میں امیر بھی رہا ہوں ، میں تمہیں بتاتا ہوں کہ امیر ہونا بہتر ہے"

شاید پیسہ بیش تر معاملات میں بہتر ہوتا ہے، امیر ہونا نہ تو غیر قانونی ہے اور نا غیر مذہبی۔ تاہم یہ بھی سچ ہے پیسہ سبھی کچھ نہیں ہے،

2: کامیابی کیلئے صرف پیسہ ہی ضروری نہیں ہے

ہم جس دنیا میں جی رہی ہیں اس میں ہمیشہ سے زیادہ میں لوگ موجود تھے ان امیر لوگوں میں بے شمار لوگ کروڑپتی ہیں اور بہت سے کروڑ پتی لوگ ارب پتی بن رہے

مؤرخین نے بیسویں صدی کی نویں دہائی کو " لالچ کی دہائی" قرار دیا تھا ،

اُس دور میں دولت کے ایک پجاری نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ "لالچ اچھا ہے" تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ جس شخص نے یہ بیان دیا تھا چند ماہ بعد وہ عدالت کے کٹہرے میں کھڑا تھا ایسا تب ہوتا ہے جب ہم پیسے کے حوالے سے درست نقطہ نظر کھو بیٹھتے ہیں، اس طرح زندگی مسخ ہوکر رہ جاتی ہے،

تاہم صرف وہی لوگ جیل نہیں جاتے جو روپے کی ہوس میں اپنے آپ کو معنی کھو دیتے ہیں میں نے حال ہی میں ایک کتاب پڑھی ہے جس کا موضوع ایسے لوگ ہیں جو بظاہر کامیاب دکھائی دیتے ہیں ان کے پاس پیسہ ہے جائیداد ہیں طاقت ہے اور سماجی مقام و مرتبہ ہے تاہم وہ لوگ مایوس ہیں سوال یہ ہے کہ اگر وہ کامیاب لوگ ہیں تو مایوس کیوں ہیں وہ خوش کیوں نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ خوش ہونا اور کامیاب ہونا دو یکساں باتیں نہیں ہیں یہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس بظاہر سب کچھ ہوتا ہے لیکن وہ بنیادی اہمیت کی چیزوں کو نظروں سے اوجھل کر چکے ہوتے ہیں ، وہ نشئی بن گئے ہیں وہ پیسا اور اس سے حاصل ہونے والی چیزوں کے غلام بن چکے ہیں اس دوران انھوں نا صرف دوسروں کا نقصان پہنچایا ہے بلکہ اپنی زندگیاں بھی تباہ کرلی ہیں، کامیابی پیسہ کمانے سے کچھ سوا ہے پیسے کی اہمیت پر ضرورت سے زیادہ زور دینا اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے پیسے کے علاؤہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو زندگی کو زیادہ دل چسپ ، زیادہ بامعنی اور زیادہ ثمر آور بنا دیتی ہے

زندگی کے بیس عظیم سبق سے اکتباس
 
Top