• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی اس دن کے متعلق بھی سوچا ہے دوستو ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10471509_654916994576573_6226582492158190601_n (1).jpg
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کہ ایک شخص کو ( قیامت کے دن ) لایا جائے گا اور اسے آگ میں ڈال دیا جائے گا ،پھر وہ اس میں اس طرح چکی پیسے گا جیسے گدھا پیستا ہے ، پھر دوزخ کے لوگ اس کے چاروں طرف جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے ، اے فلاں ! کیا تم نیکیوں کا حکم کرتے اور برائیوں سے روکا نہیں کرتے تھے ؟ وہ شخص کہے گا کہ میں اچھی بات کے لیے کہتا تو ضرور تھا لیکن خود (عمل) نہیں کرتا تھا اور بُری بات سے روکتا بھی تھا لیکن خود (وہی کام) کرتا تھا

(صحیح بخاری ، کتاب الفتن : 7098)

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10399451_656654757736130_5716572343876881407_n.jpg

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کہ قیامت کے دن لوگوں کا (حقوق اللہ میں سے) سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا اور (حقوق العباد میں سے) سب سے پہلے خون (یعنی قتل) کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا

----------------------------------------------------------------

( الجامع الصغير : 2826 ، ، السلسلة الصحيحة : 1748)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10410093_656636677737938_8416095299919891535_n.jpg

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا :

کہ ایک اللہ کے بندے کے بارے میں حکم دیا گیا کہ اسے قبر میں سو کوڑے لگائے جائیں ، وہ (بندہ کمی کا) سوال کرتا رہا اور دعا کرتا رہا ، یہاں تک کہ ایک کوڑا باقی رہ گیا (باقی 99 معاف کر دیئے گئے) جب یہ کوڑا، اسے لگایا گیا تو اس کی قبر آگ سے بھر گئی ، جب (اس سزا کا اثر)ختم ہوا اور اسے کچھ افاقہ ہوا تو اس نے پوچھا کہ (فرشتو) تم نے کس بنا پر مجھے کوڑا لگایا انہوں نے کہا کہ تم نے ایک نماز بغیر وضو کے پڑھی تھی اور تو ایک مظلوم کے پاس سے گزرا تھا اور اس کی مدد نہیں کی تھی

( السلسلة الصحيحة (الألباني):2774)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
10421372_657889900945949_8178768868682265165_n.jpg


جب سورج لپیٹ لیا جائے گا اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی اور جب زندہ دفن کی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا کہ وہ کس گناہ پر ماری گئی؟ اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا

(سورة التكوير : 1 تا 14)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
259984_363943217033878_552280413_n.jpg


قیامت کا پرچہ Leak !!!

قیامت والے دن ابن آدم کے قدم اس وقت تک نہیں ہل سکیں گے جب تک وہ چار چیزوں کے بارہ میں سوال نہ کر لیا جائے ۔

اپنی عمر کے بارہ میں کہ اس نے کہاں گنوائی ؟
اپنے علم کے بارہ میں کہ اس نے اس پر کیا عمل کیا ؟
اپنے مال کے بارہ میں کہ کہاں سے کمایا اور کہاں لگایا ؟
اپنے جسم کے بارہ میں کہ کہاں کھپایا ؟


رواه الترمذى رقم (2419) ، فى صفة القيامة ، باب رقم (1) ، وقال : حسن صحيح ، وصححه شيخ الألبانى

نوٹ: تمام سوالوں پر قرآن وسنت کی روشنی میں اخلاص کے ساتھ عمل کرنا ہے بصورت دیگر ہر عمل مردود اور ناقابل قبول ہے۔
 
Last edited:
Top