محمد زاہد بن فیض
سینئر رکن
- شمولیت
- جون 01، 2011
- پیغامات
- 1,957
- ری ایکشن اسکور
- 5,787
- پوائنٹ
- 354
کچھ آرزویئں پوری تو نہیں ہوتیں۔لیکن انسان کی زندگی کو حسرت میں تبدیل کر کے گہرے زخم کا تحفہ دیتی ہیں۔انسان کی زندگی میں دکھ صرف آرزو کی عدم تکمیل کے باعث ہی آتے ہیں۔ کچھ لوگ آرزویئں سمیٹنے کیلئے زندگی کے خوبصورت لمحات ضائع کر دیتے ہیں۔ مگر حال کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔کیونکہ دل ایک ایسی شے ہے جو کہنے سننے میں نہیں آتا۔ بلکہ اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔انسان یہ نہیں جانتا کہ آرزویئں ہمیشہ آرزویئں ہی رہتی ہیں۔جو کبھی مکمل ہوا نہیں کرتیں۔سوائے چند ایسی آرزوئوں کے جو اپنے اندر حقیقیت رکھتی ہیں۔جیسے اللہ کی رضا کی آرزو۔جنت کی آرزو۔اللہ کے عذابوں سے بچنے کی آرزو۔ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی آخرت کی خوبصورت زندگی کی آرزو۔جو حقیقی آرزویئں ہیں اور اپنی حیثیت رکھتی ہیں۔
اللہ ہمیں اپنے دلوں میں حقیقی آرزویئں رکھنے کی توفیق عطا فرما۔تاکہ ہم اپنا کچھ گنوانے کی بجائے اپنا کچھ سنوار سکیں۔آمین
اللہ ہمیں اپنے دلوں میں حقیقی آرزویئں رکھنے کی توفیق عطا فرما۔تاکہ ہم اپنا کچھ گنوانے کی بجائے اپنا کچھ سنوار سکیں۔آمین