lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
ویسے اگر آپ اس کتاب کا کوئی لنک یا اگلے پچھلے صفحات پوسٹ کر دیں تو میں یہ مضمون پورا پڑھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے یہ ایک فائدہ مند مضمون ہوگا۔
ویسے اگر آپ اس کتاب کا کوئی لنک یا اگلے پچھلے صفحات پوسٹ کر دیں تو میں یہ مضمون پورا پڑھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے یہ ایک فائدہ مند مضمون ہوگا۔
ایک طرف حدیث سے ثابت ہونے کی بات اور دوسری طرف سنت نہ سمجھنا - فقہاء احناف کو کس نے حق دیا کہ جو چیز حدیث سے ثابت ہے اس کو سنت نہ سمجھیں - اگر وہ چیز سنت نہیں تو کبھی کبھی کرنے کا مقصد کیا ہے -جہاں جہاں(ہر تکبیر کے ساتھ) رفع یدین کرنا حدیث سے ثابت ہے اگر کوئی کبھی کبھی کر لے تو کوئی حرج نہیں لیکن یہ "سنت " نہیں کہلائے گا۔
فقہاء احناف جب ترک رفع یدین کو سنت سمجھتے ہیں تو کبھی کبھی کا عمل سنت نہیں کہلائے گا ،
محترم یزید بھائی۔محترم شاہ صاحب :
اللہ آپکو جزائے خیر دے بندہ مختلف دھاگوں میں آپ کی لکھی ہوئی پوسٹوں سے خوب استفادہ کرتا ہے ۔آئندہ بھی کرتا رہے گا، لیکن یہاں صرف ایک بات عرض کرتا ہوں کہ آپ "حدیث اور سُنت" کے فرق سے بخوبی واقف ہیں پھر کبھی کبھی کے عمل کو "سنت " کہنا سمجھ میں نہیں آیا ؟
اس بات سے تو ہمارے اہل حدیث بھائی بھی اختلاف نہ کریں گے کہ حدیث میں جوتے پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہے لیکن اسے سنت کوئی نہیں سمجھتا ، نبی اکرم کا اپنی نواسی اُمامہ کو اُٹھا کر نماز پڑھنا حدیث میں آیا ہے لیکن اسے سنت کوئی نہیں سمجھتا،
نبی اکرم کا وضو کرنے کے بعد اپنی ازواج سے بوسو کنار کرنا حدیث میں آیا ہے لیکن اسے کوئی سنت نہیں سمجھتا؟ آخر کیوں؟؟؟
بلکل اسی طرح ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرنااحادیث میں آیا ہے لیکن کوئی اہل حدیث اسے سنت نہیں سمجھتا ، آخر کیوں؟؟؟
بس ایسے ہی مفتی صاحب کے قول کو سمجھ لیں کہ جہاں جہاں(ہر تکبیر کے ساتھ) رفع یدین کرنا حدیث سے ثابت ہے اگر کوئی کبھی کبھی کر لے تو کوئی حرج نہیں لیکن یہ "سنت " نہیں کہلائے گا۔
فقہاء احناف جب ترک رفع یدین کو سنت سمجھتے ہیں تو کبھی کبھی کا عمل سنت نہیں کہلائے گا ،بندہ نے اس لحاظ سے مفتی صاحب کو قول کو شاذ کہا ہے ،
اگر میری یہ بات غلط ہو تو رہنمائی فرمائیں
محترم -جواد صاحب و لولی ٹائم بھیا :
کیا یہ عمل حدیث سے ثابت نہیں ہیں؟ اگر ہیں تو کیا یہ سنت ہیں؟
متواتر احادیث سے جوتے پہن کر نماز پڑھنا ثابت ہےکیا یہ سنت ہے؟
نبی اکرم کا اپنی نواسی اُمامہ کو اُٹھا کر نماز پڑھنا حدیث میں آیا ہے کیا یہ سنت ہے؟
نبی اکرم کا وضو کرنے کے بعد اپنی ازواج سے بوسو کنار کرنا حدیث میں آیا ہےکیا یہ سنت ہے؟
جواد صاحب اپنی اصلاح کریں نماز کے اندر کسی جگہ بھی رفع یدین کے ترک سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
میں نے یہ مضمون پڑھا۔ بہت عمدہ باتیں کی ہیں۔ اللہ کرے ہماری سمجھ میں بھی آجائیں۔