• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی کبھی!

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کمپیوٹر اور نیٹ کے ایکسڑا استعمال سے وجود میں آنے والی بیماریاں یوں تو لا تعداد ہیں ۔۔۔لیکن کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
چند دن قبل مہمانوں کی آمد پربستر کمرے سے لانے گئی تو وہیں سے آواز لگائی۔۔
وردۃ یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رضائی بھی لانی ہے۔۔۔بات ابھی منہ سے نکلی نہ تھی ،ہیں یہ کون سی رضائی کہنے لگی تھی میں؟؟
یونیکوڈ رضائی!!!!!!!!۔۔آنسوؤں والا آئیکون
اُف۔۔۔کیا نام ہے اس رضائی کا ؟
یا الٰہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
اس رضائی کو کیا کہتے ہیں۔۔۔وردۃ !
وردۃ تو ھنیاء کے ساتھ مصروف تھی اسے آواز نہیں گئی۔۔۔
کیا کہتے ہیں اسے ۔۔؟؟؟
یونیکوڈ تو کوئی رضائی نہیں ہوتی۔۔۔):
کیا چاہیئے مشکٰوۃ!؟
وہ بھابھی رضائی چاہیئے تھی ۔۔۔:)کتنا آسان سوال تھا۔۔۔
کون سی؟؟؟
):بھابھی کی آواز پر چونک کر دیکھا ۔۔):
یہی تو مسئلہ ہے ہے کون سی۔۔۔۔؟دل ہی دل میں کہا گیا ورنہ ۔۔۔۔
وہ ۔۔۔وہ مصیبت۔۔۔نہیں نہیں ۔۔۔۔وکی رضائی!!!!!!!!
شکر ہے ۔۔۔۔اور باہر لا کررضائی وردۃ کو دے ماری پکڑو اپنی یو نیکوڈ رضائی!!!!!!!!!!!!!غصے والا آئیکون
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سسٹر! وکی رضائی کہنا تھا۔۔۔۔یونیکوڈ کی گردان کرتے کرتے یونیکوڈ رضائی کہنے لگی تھی۔آنسووں والا آئیکون
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سبھی باتیں اوپر سے گزر گئی،،، ابتسامہ
کہنے کا مطلب ہے کہ ہم کمپیوٹر لینگویج کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ وہی تلفظ ہم عام زندگی کے کاموں میں بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے انہوں نے وکی رضائی کہنا تھا، لیکن دماغ میں شاید یونی کوڈ کا لفظ تھا، اسی طرح انہوں نے یونی کوڈ رضائی کہہ دیا

ایسا میرے ساتھ بھی کئی بار ہو چکا ہے

کئی بار گھر میں کوئی چیز گم ہو گئی تو میں نے سوچا اور کئی بار اظہار بھی کر دیا کہ اسے "search" کر لو۔

اکثر موبائل نہ مل رہا ہو تو مس بیل مار کر چیک کرتے ہیں کہ کہاں پڑا ہے۔ کل بھائی کا ATM کارڈ گم ہوا تو

میں نے کہہ دیا "اے ٹی ایم نمبر پر مس کال کر دیں" ۔۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کہنے کا مطلب ہے کہ ہم کمپیوٹر لینگویج کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ وہی تلفظ ہم عام زندگی کے کاموں میں بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے انہوں نے وکی رضائی کہنا تھا، لکن دماغ میں شاید یونی کوڈ کا لفظ تھا، اسی طرح انہوں نے یونی کوڈ رضائی کہہ دیا

ایسا میرے ساتھ بھی کئی بار ہو چکا ہے

کئی بار گھر میں کوئی چیز گم ہو گئی تو میں نے سوچا اور کئی بار اظہار بھی کر دیا کہ اسے "search" کر لو۔

اکثر موبائل نہ مل رہا ہو تو مس بیل مار کر چیک کرتے ہیں کہ کہاں پڑا ہے۔ کل بھائی کا ATM کارڈ گم ہوا تو

میں نے کہہ دیا "اے ٹی ایم نمبر پر مس کال کر دیں" ۔۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ
اب سمجھا، کبھی اصل لائف میں بھی کچھ گڑبڑ ہو جائے تو سوچتا ہوں کاش ctrl+z لگ جاتا،،
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
پی سی اور لیپ ٹاپ زیادہ سکین کرنے کا نقصان!!!!!!!!!!
ھنیاء دو تین دن سے بیمار ہے اور اوپر سے امی بھی گھر پر نہیں۔۔ھنیاء کے بابا ، ماما سوچ رہے تھے کیا کریں۔۔؟یہ دانت نکال رہی ہے اس وجہ سے بیمار ہے یا کچھ اورمسئلہ ہے۔۔۔؟
ہمم۔۔ مسئلہ سمجھنے کی ترکیب ذہن میں آ گئی تھی۔۔
بھابھی ھنیاء کو سکینر لگا کرچیک کر لیں ۔۔۔اوردوسرے ہی لمحے ہاتھ منہ پر یہ کیا کہہ دیا میں نے۔۔۔۔منہ پر ٹیپ والا آئیکون
 
Top