• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی ہم نے اپنا محاسبہ کیا ؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کبھی ہم نے اپنا محاسبہ کیا ؟


  • کیا ہم فجر کی نمازِبا جماعت مسجد میں اداکرتے ہیں؟
  • کیا ہم پانچوں نمازوں کی پابندی کر رہے ہیں ؟
  • کیا ہم اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں میں سے ہیں ؟
  • کیا ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم پردرود بھیجنے میں مداومت برتتے ہیں؟
  • کیا ہم پابندی سے قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہیں ؟
  • کیا ہم اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنے والوں میں سے ہیں؟
  • کیا ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے والوں میں سے ہیں ؟
  • کیا ہم بکثرت استغفار کر رہے ہیں ؟
  • کیا ہم سنت ِفجر کی محافظت کر رہے ہیں ؟
  • کیا ہم تہجد کا اہتمام کرنے والوں میں سے ہیں؟
  • کیا ہم نیند سے اٹھنے کے بعد اذکار کا اہتمام کرتے ہیں؟
  • کیا ہم صبح و شام کے اذکار کا اہتمام کرتے ہیں ؟
  • کیا ہم اپنی گاڑیوں میں قرآن سننے کا اہتمام کرتے ہیں ؟
  • کیا ہم اپنی گاڑیوں میں دینی کیسٹیں رکھتے ہیں ؟
  • کیا ہم بیمار وں کی عیادت اور پڑوسیوں کی زیارت کرنے والوں میں سے ہیں؟
  • کیا ہم صلہ رحمی کرنے والوں میں سے ہیں ؟
  • کیا ہم اپنے جیب میں قرآن کریم رکھتے ہیں ؟
  • کیا ہم اپنے بچوں کی دینی تربیت کا اہتمام کرتے ہیں ؟
  • کیا ہم خوشگوار ازدواجی زندگی گذار رہے ہیں ؟
 
Top