• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتابوں پر ایمان

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
594
ری ایکشن اسکور
188
پوائنٹ
77
کتابوں پر ایمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و راہنمائی کے لئے اپنے رسولوں پر کتابیں نازل فرمائیں جو ان پر حجت اور ان کے لئے دستورِ زندگی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر رسول پر کتاب نازل فرمائی۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ۔ (الحدید: ۲۵)

ہم نے اپنے رسولوں کو کھلی نشانیوں کے ساتھ بھیجا ہے اور ان پر کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔


ہمیں ان کتابوں میں سے حسب ذیل کا علم ہے :

تورات: جس کو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰی علیہ السلام پر نازل فرمایا اور وہ بنی اسرائیل یہود کی عظیم ترین کتاب تھی۔

انجیل: جس کو اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسٰی علیہ السلام پر نازل فرمایا۔

زبور: جو اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل فرمائی۔

صحیفے: یہ حضرت ابراہیم اور حضرت موسٰی علیہ السلام پر نازل ہوئے۔

یہ تمام آسمانی کتابیں اللہ تعالیٰ نے سابقہ اقوام پر عارضی اور محدود مدت کے لئے نازل فرمائی تھیں۔ اور ان میں وقت کے ساتھ تغیر و تبدیلی ہوگئی۔

ارشاد باری تعالی ہے:

مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ۔ (النساء: ۴۶)
جو لوگ یہودی ہوئے ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو الفاظ کو ان کی جگہ سے پھیر دیتے ہیں۔

قرآن:
سب سے آخر میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید نازل فرمایا جو تاقیامت ساری مخلوق کے لئے بطور ہدایت و راہنمائی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نازل فرماکر سابقہ تمام کتابوں کو منسوخ فرما دیا ہے اور اسے قیامت تک کے لئے تغیر و تبدیلی سے محفوظ کر دیا ہے۔ اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ۔ (الحجر: ۹)
بلاشبہ ہم نے ہی یہ ذکر (قرآن) نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔


قرآن کریم کے تمام احکامات پر ایمان لانا فرض ہے جو اس کے احکامات کا انکار کرے یا قرآن کریم کو محفوظ اور تغیر و تبدیلی سے پاک کتاب نہ مانے تو وہ کافر ہے۔ اس طرح یہ ماننا بھی لازم ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام بعد صفت ہے نہ کہ اس کی مخلوق۔
 
Top