- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
علماء کی تصدیق سے مراد ادارہ محدث کے علماء کی تصدیق ہے نا کہ مصنفین کی جانب سے تصدیق۔کتب لائبریری میں حال ہی میں دو کتب اپ لوڈ کی گئ ہیں "جدید فقہی مسائل 1 اور 2 "
کیا یہ کتب علما کی تصدیق اور اجازت کے بعد اپ لوڈ کی گئ ہیں اور وہ ان کتابوں کے مندرجات سے متفق ہیں ، جیسا کہ کتابوں کے شروع میں لکھا ہوتا ہے اور دوسری بات یہ کہ ایک بار زبیر علیزئ صاحب سے ملاقات ہوئ تو ان کی باتوں سے یہ تاٍثر ملا جیسے ان کی کتابوں کا انٹرنیٹ پر موجود ہونا ان کے علم میں نہیں۔ کوئ بھائ دونوں باتوں کی الگ الگ وضاحت کر دیں کہ آیا ہر کتاب کی تصدیق کی جاتی ہے اور ہر کتاب کے لیے متلعقہ لوگوں سے اجازت لی جاتی ہے ؟
باقی ہم نے انٹرنیٹ پر کتب کی اشاعت کی عمومی اجازت اکثر مکتبہ جات سے لے رکھی ہے۔ خصوصا مکتبہ اسلامیہ (جن کی شائع کردہ کتب پر شیخ زبیر رحمہ اللہ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے) سے تو بہت شروع سے ہی میں نے خود اجازت لی تھی۔ انہوں نے نہ ہمیں کتابیں دیں اور نہ ان پیج یا پی ڈی ایف۔ بلکہ صرف اس قدر اجازت تھی کہ آپ اپنی جانب سے ہماری شائع شدہ جو کتاب چاہیں اسکین کر کے اپ لوڈ کر دیں، انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔
گزشتہ سال ہم نے لاہور کے اکثر سلفی ناشرین کو ادارہ محدث مدعو کیا تھا اور وہاں دوران میٹنگ ان کے سامنے ہم نے محدث لائبریری اور دیگر سائٹس پر جاری تمام پراجیکٹس کی تفصیلات پیش کی تھیں۔ وہاں بھی سب ہی ناشرین نے تعاون کی یقین دہانی ہی کروائی، کسی کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔
معذرت کہ آپ کی اتنی ساری پوسٹس جانے کیسے نظروں میں آنے سے رہ گئیں اور جواب میں اس قدر تاخیر ہو گئی۔