• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب التوحید:قرآن اور احادیث کی روشنی میں

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
کتاب التوحید
قرآن اور احادیث کی روشنی میں
انسانی زندگی میں کفر و الحاد اور شرک کی آمد تاریخ کے آئینے میں
الباب الاول
فصل اول
انسانی زندگی میں انحراف
عقیدہ میں پہلی خرابی؛​
صحیح عقیدہ کی عمارت میں شرک و انحراف کی دراڑ پہلی مرتبہ قوم نوح میں پڑی، اس لحاظ سے نوح علیہ سلام کو پہلا رسول کہا گیا۔
ارشاد ربانی ہے؛
سورۃ النساء:سورۃ نمبر 4،آیت نمبر 163
اے محمد ﷺ! ہم نے تمھاری طرف اسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوح اور ان کے بعد پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں؛
حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت آدم علیہ السلام کے درمیانی عہد میں دس نسلیں گزریں، وہ سب کی سب اسلام پر تھیں۔
علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ لکھتے ہیں کہ یہ قول قطعی طور پر صحیح ہے، اور سورۃ یونس کی اس آیت سے اس قراءت کو انھوں نے ثابت کیا؛
سورۃ یونس:سورۃ نمبر 10،آیت نمبر 19
اور سب لوگ پہلے ایک ہی امت تھے پھر جدا جدا ہو گئے ۰19۰
 
Top