ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 601
- ری ایکشن اسکور
- 189
- پوائنٹ
- 77
کتاب التوحید پر پابندی، قومی مفاد کے نام پر دین سے انحراف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
امام محمد بن عبد الوهاب بن سليمان التميمي النجدي رحمہ اللہ کی تصنیف کتاب التوحید نے اسلامی دنیا میں توحید کے خالص عقیدے کو اجاگر کرنے میں ایک انقلاب برپا کیا۔ یہ کتاب نہ صرف شرک کے خلاف مضبوط دلائل پیش کرتی ہے بلکہ اسلامی معاشروں کو خالص توحید اپنانے کی دعوت دیتی ہے۔
کتاب التوحید اپنے موضوع میں منفرد ہے، اس جیسی کوئی کتاب پہلے نہیں لکھی گئی۔ مصنف نے اس میں توحید کے دلائل کو جمع کیا اور ان تمام گمراہیوں کو بہترین وضاحت کے ساتھ بیان کیا جو توحید کی مخالفت کرتی ہیں۔
شيخ سليمان بن عبد اللہ آل الشيخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
كتاب (التوحيد) ، وهو كتاب فرد في معناه، لم يسبقه إليه سابق، ولا لحقه فيه لاحق
کتاب التوحید اپنے معنی میں ایک ایسی منفرد کتاب ہے کہ نہ اس سے پہلے کسی نے اس کی مانند کوئی کتاب لکھی، اور نہ اس کے بعد کوئی اس کی کتاب مانند آئی۔
[تيسير العزيز الحميد في شرح كتاب التوحيد، ص : ١٢]
ماضی میں عراق و شام جیسے خطوں میں مجاہدین اسلام نے تمکین حاصل ہونے پر اس کتاب کو ریاستی سطح پر عام کیا اور اسے توحید کی دعوت کا محور بنایا تھا۔
لیکن دوسری طرف آج افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت نے کتاب التوحید کو افغانستان کے "قومی مفاد" کے مخالف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا علان کیا ہے۔
طالبان کی جانب سے کتاب التوحید پر پابندی اور یہ کہنا کہ یہ افغانستان کے قومی مفاد کے خلاف ہے اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ دعوتِ توحید ان کے شرکیہ نظام کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے اسلئے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے توحید کے پیغام کو دبانا ضروری سمجھا گیا۔
افغانستان میں طالبان نے حکومت ملنے کے بعد بھی اللہ کی نازل کردہ شریعت کو پش پشت ڈال دیا اور ظاہر شاہ کا وضع کردہ آئین نافذ کیا پھر اس کے ماتحت طالبان نے سکھوں کے گردواروں، روافض کے امام باڑوں اور دیگر شرکیہ مزارات کی حفاظت کی جو کھلم کھلا شرک کے مراکز ہیں۔
امام محمد بن عبد الوهاب التميمي رحمہ اللہ کتاب التوحید میں "من قال لا إله إلا الله وكفر بما يُعبد من دون الله حرم ماله ودمه، وحسابه على الله" والی حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:
وهذا من أعظم ما يبين معنى " لا إله إلا الله "، فإنه لم يجعل التلفظ بها عاصما للدم والمال، بل ولا معرفة معناها مع لفظها، بل ولا الإقرار بذلك، بل ولا كونه لا يدعو إلا الله وحده لا شريك له، بل لا يحرم ماله ودمه حتى يضيف إلى ذلك الكفر بما يعبد من دون الله؛ فإن شك أو توقف لم يحرم ماله ودمه. فيالها من مسألة ما أعظمها وأجلها! وياله من بيان ما أوضحه! وحجة ما أقطعها للمنازع!
یہ ان بڑے دلائل میں سے ایک ہے جو کلمہ ”لا الہ الا اللہ “ کے معنی و مفہوم کو صحیح طور پر واضح کرتے ہیں کہ اس کلمہ کو محض زبان سے ادا کر لینے سے مال و جان کو امان و تحفظ نہیں مل جاتا، یعنی اس کلمہ کو محض پڑھ لینے سے یا اس کے معنی اور لفظ کو جان لینے یا اس کے محض اقرار سے امان نہیں مل جاتی اور نہ اللہ وحدہ لا شریک لہ کو محض پکارنے سے امان و تحفظ حاصل ہوتا ہے، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جب تک معبودان باطلہ کا کفرو انکار نہ کیا جائے امان نہیں مل سکتی۔ یاد رہے کہ اگر کسی نے ان باتوں میں سے کسی میں بھی ذرا سا شک یا توقف کیا تو اس کی جان اور مال کو تحفظ و امان حاصل نہیں ہو سکے گا۔ یہ مسئلہ کس کہ قدر اہم اور عظیم ہے اور کس قدر واضح ہے۔ اور مخالفین کے خلاف کتنی بڑی قاطع دلیل ہے۔
[كتاب التوحيد لابن عبد الوهاب، ص : ٢٦]
پس توحید کی معارفت رکھنے والے ہر شخص پر طالبان کا مکروہ چہرہ واضح پو چکا ہے، شرک کے ان مظاہر کی حمایت و حفاظت کرنا اور موحدین کو خوارج قرار دیکر شہید کرنا ان کی منافقت کا پردہ چاک کرتا ہے ان کی کفر و شرک سے محبت اور توحید سے دشمنی واضح کرتا ہے۔
تمام مشرک فرقوں کا عمومی رویہ یہی رہا ہے دیوبندی اور صوفی مکاتبِ فکر نے ہمیشہ توحید کی دعوت کو دبانے کی کوشش کی، قرآن کے براہ راست مطالعے سے روکنے کے لیے مختلف حیلے تراشے، کیونکہ قرآن خالص توحید کا پیغام دیتا ہے اور اس کے معانی و مطالب مشرکانہ عقائد کو بے نقاب کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ
خیال رکھئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالٰی کی آیتوں کی تبلیغ سے روک نہ دیں اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔ [سورة القصص، آیت: ۸۷]
اہلِ توحید کو چاہیے کہ وہ کتاب التوحید کو عام کرنے کے لیے مزید محنت کریں، اسے زیادہ سے زیادہ نشر کریں، بچوں کو پڑھائیں، سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور عوام الناس کو اس کے پیغام سے روشناس کرائیں۔ یہ کتاب مشرکین کے لیے ایک ایسا کوڑا ہے جو ان کے عقائد پر کاری ضرب لگاتا ہے، اور اس کا درد وہ ہر دور میں محسوس کرتے رہے ہیں۔ یہ کتاب قیامت تک اہلِ شرک و بدعت کے خلاف ایک روشن مینار بنی رہے گی، ان شاء اللہ۔
امام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ نے توحید کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جو جدوجہد کی، اس کا اجر ہر اس شخص کو بھی پہنچے گا جو اس کتاب کو آگے پھیلائے گا اور توحید کی دعوت کو عام کرے گا۔
وما علینا الا البلاغ