• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب الرقاق من صحیح البخاری

شمولیت
اپریل 13، 2019
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
41

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صحيح البخاري
كِتَاب الرِّقَاقِ​


کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں


تمہید:الرقاق رقیقہ کی جمع ہے۔یعنی دل کو نرم کرنے والی احادیث۔دل کا نرم ہونا ہم سب کی منزل ہے۔نرم دل کافائدہ یہ ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات کو تسلیم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔دل کی سختی نصیحت(تعلیمات قرآن و حدیث) قبول کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔جس کا انجام جہنم کی آگ ہے۔ایک حدیث کے مطابق سخت دل اللہ رب العزت کے یہاں سب سے دور ہے۔اور نرم دل اللہ کا محبوب دل ہے۔اور اللہ رب العزت اس بندے کے دل میں نرمی پیدہ کرتا ہے جس بندے میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا شوق و زوق اور جزبہ ہو۔صحابہ کرام اپنے دلوں کو نرم اور سخت ہونے کے تعلق سے چیک کیا کرتے تھے۔جس بندے کے دل میں اللہ کا ڈر ہو اور اس کے عذاب کا تزکرہ سنتے ہی رونگٹے کھڑے ہوں تو یہ نرم دل کی علامت ہے۔اور ان علامات کی ضد سخت دل کی علامت ہے۔نیکی کے تعلق اور سنت پر عمل کرنے کی وجہ سےبھی اللہ رب العزت دل کو نرم کر دیتے ہیں۔اور اس سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی جس قدر زیادہ تعظیم ہو گی اس قدر اجر میں اضافہ ہوگا۔
جاری ہے انشاء الله۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
Top