• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب جزء القراءة سے متعلق ایک سوال،اہل علم جواب دیں

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اہل علم سے گزارش ہے کہ اسکا جواب فراہم کر دیں یہ سوال ایک حنفی بھائی نے کیا اور اسی وجہ سے وہ اس کتاب کو امام بخاری رح کی تصنیف نہیں مانتے سوال یہ رہا

القراءة خلف الإمام للبخاري

(ص: 47 )

121 -


حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْبُخَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ..........................


مذکورہ سند میں بہت بڑی علّت یہ ہے کی فضيل بن عياض رحمتہ اللہ کی وفات 187 هجری ہے. امام بخاری رحمتہ اللہ فضيل بن عياض کی وفات کے 7 سال بعد 194 هجری میں پیداہوئے.

کتاب کے غیرمقلّد محقق فضل الرحمن الثوري اور عطا الله حنیف بهوجیانی نے حاشیہ میں اسکی تصریح کی ہے.

"حَدَّثَنَا" سماعت کی تصریح ہے. اس سے امام بخاری رحمتہ اللہ پر "کذّاب" کی جرح ثابت ہو رہی ہے. اور یہ بہت بڑا جهوٹ ہے.

درحقیقت یہ کتاب محمود بن إسحاق الخزاعي مجهول الحال کی گهڑی ہوئی ہے.
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
یہاں "حَدَّثَنَا" نہیں "حَدَّثَ" ہے۔ مطبوع نسخے میں غلطی ہے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
ایسی غلطیوں سے پوری کی پوری کتابیں رد ہونے لگ جائیں تو سمجھ لیں دنیا کی ہر کتاب من گھڑت اور جھوٹی ہے اور ہر انسان کذاب ہے۔
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
یہاں "حَدَّثَنَا" نہیں "حَدَّثَ" ہے۔ مطبوع نسخے میں غلطی ہے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بھائی جان یہی بات شیخ زبیر علی زئی رح نے بھی کہی ہے میں اس سے بالکل متفق ہوں

لیکن ایک اعتراض یہ آ رہا ہے کہ یہاں حدثنا نہیں بلکہ حدث رہے گا اسکی کوئی دلیل دیں
 
Top