عبیداللہ لطیف
رکن
- شمولیت
- اگست 18، 2017
- پیغامات
- 42
- ری ایکشن اسکور
- 2
- پوائنٹ
- 57
الحمدللہ ثم الحمدللہ آج اپنی نئی کتاب "مقام رب العالمین اور حقیقت قادیانیت" کا مسودہ پرنٹنگ کے لیے بھجوا دیا ہے امید ہے کہ 20 رمضان تک کتاب شائع ہو جائے گی کتاب کے پہلے ایڈیشن پر نظرثانی محترم المقام حافظ محمد شعیب حفظہ اللہ فاضل مدینہ یونورسٹی نے کی تھی جبکہ موجودہ ایڈیشن پر فضیلة الشیخ مولانا داود ارشد حفظہ اللہ نے کی ہے ۔ کتاب کے پہلے ایڈیشن میں آخر میں قادیانی کتب کے حوالہ جات کے سکین بھی لگائے گئے تھے لیکن اس ایڈیشن میں وہ ختم کر دئیے گئے ہیں ۔ اس ایڈیشن میں اس بات کا اضافہ کر دیا گیا ہے کہ اللہ تعالی کی ذات کے بارے میں مسلمانوں کے اعتراضات کے جواب دیتے ہوئے ملک عبدالرحمن خادم قادیانی نے پاکٹ بک میں اور اللہ دتہ جالندھری نے اپنی کتاب "تفہیمات ربانیہ" میں اور قادیانیوں کی ویب سائٹ askahmadiat.com میں جن تلبیسات اور دجل و فریب سے کام لیا ہے ان کے جوابات بھی شامل کر دئیے گئے ہیں تاکہ ردقادیانیت پر کام کرنے والے احباب کو اور دیگر لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ہم نے کس طرح قادیانی تلبیسات کا جواب دینا ہے اور قادیانیوں کے اکابر نے کس طرح دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے ۔ 112 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ہر خاص و عام کے لئے مفید ثابت ہو گی ان شاءاللہ
ان شاءاللہ یہ کتاب قادیانی حضرات تک مفت بھیجی جائے گی ۔ ادی طرح وہ لوگ جو کسی طرح قادیانیت کے دجل میں پھنس رہے ہیں ان تک بھی فری بھجی جائے گی ۔ آپ احباب سے بھی گذارش ہے کہ اس کتاب کی تقسیم میں ہمارا ساتھ دیجیے ۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیے
03046265209