• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب و سنت ڈاٹ کام: ویب سائٹ ڈاؤن

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آج صبح بدقسمتی سے ہمارے ڈیٹابیس سرور میں خرابی کی وجہ سے لائبریری اور فورم سائٹس کم و بیش دو گھنٹوں کے لئے آف لائن رہیں۔ ہم اس وقت ایک مہنگی ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں اور بنیادی مقصد اس کا یہی تھا کہ ہماری سائٹ کبھی ڈاؤن نہ ہو۔ اور ہماری سائٹس پر آنے والے یوزرز کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ لیکن بہرحال جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود کسی وقت کسی معمولی خرابی کی وجہ سے سائٹس ڈاؤن ہو ہی جاتی ہیں۔ نئی ہوسٹنگ پر شفٹنگ کے بعد آج صبح پہلی دفعہ ہمیں یہ ڈاؤن ٹائم برداشت کرنا پڑا۔ ہم نے اس ایشو پر بڑی سنجیدگی سے متعلقہ ہوسٹنگ کمپنی کو شکایت درج کروائی ہے۔ اور امید ہے کہ آئندہ اس قسم کے مسائل نہیں ہوں گے اور اگر ہوئے تو زیادہ جلد حل کر لئے جائیں گے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ہمارے قارئین کو کچھ وقت کیلئے یہ تکلیف برداشت کرنی پڑی۔
والسلام
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
جزاک اللہ شاکر بھائی یقینا آج صبح مجھے بھی بہت غصہ آ رہا تھا مگر مجھے پتہ نہ تھا کہ یہ سرور کی وجہ سے ہے میں نے سوچا شاید نیٹورک کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ویسے ایک شکایت اور بھی ہے کہ بعض اوقات رات کے وقت فورم کی اسپیڈ کم پڑجاتی ہے شاید فورم کا سرور سلو ہو جاتا ہے !
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
اللہ تعالی آپ کے اس عظیم کام کتاب و سنت ڈاٹ کام ویب سائیٹ کو قبول فرمائے اور پوری دنیا کے لوگ اس سے مستفید ہوں اور یہ عمل آپ کے صدقہ جاریہ بنائے آمین ۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ شاکر بھائی اللہ تعالی آپ کی ہمتوں میں اضافہ فرمائے۔کہ آپ نے بہت جلد اس مسئلہ کو حل کرلیا۔اتنی مہنگی ہوسٹنگ استعمال کرنے کےباوجوود بھی اس طرح کے مسائل اور وہ بھی ہوسٹنگ والوں کی طرف سے کوئی ریزن بتائے بغیر۔؟
 
Top