عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ اسے سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر کتاب ''کتاب وسنت کے مطابق نماز'' ترکی کے ایک جیدعالم دین شیخ ناصرالدین البانی کے شاگرد خاص شیخ محمد ابو سعید الیاربوزی کی ترکی زبان میں تصنیف کا ترجمہ ہے ۔ ترجمہ کی سعاد ت پر وفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ ﷾ نے حاصل کی ہے ۔ مصنف نے اس کتاب میں سترہ ،صف بندی کے مسائل بیان کرنے کے بعد نماز کے جملہ احکام ومسائل کو قرآن وحدیث کے مطابق سہل انداز میں پیش کیا ہے اللہ تعالی اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)کتاب و سنت کے مطابق نماز
مصنف
محمدابوسعیدالیار بوزی
مترجم
ڈاکٹر خالد ظفراللہ
ناشر
مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
تبصرہ
Last edited: