• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب کی اشدضرورت

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولاناتقی عثمانی صاحب کی کتاب ’’تقلید کی شرعی حیثیت‘‘کا جواب اگر کسی اہل حدیث عالم نے دیا ہو تو پلیز یہ کتاب شیئر کریں۔اشدضرورت ہے
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
گڈ مسلم بھائی ، تقلید کے موضوع پر تو سلفی علماء کی بہت ساری کتابیں دستیاب ہیں۔ تقی عثمانی صاحب کی کتاب تو اتنی خاص بھی نہیں۔ البتہ میرے خیال سے سرفراز خان صفدر صاحب کی تقلید کے موضوع پر کتاب کا جواب ہونا چاہئے۔ وہ اب تک کسی نے نہیں لکھا۔ ان تقی عثمانی صاحب کو تو ضرور جواب دیا گیا ہوگا۔امید ہے کوئی صاحب علم توجہ فرمائیں گے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
گڈ مسلم بھائی، تقی عثمانی صاحب کی اس کتاب کا لفظاً لفظاً جواب تو جماعت المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مسعود احمد بی ایس سی نے دیا ہے جو ’التحقیق فی جواب تقلید‘ کے نام سے مطبوع ہے۔

ابھی کچھ روز پہلے ہی بنگلہ دیش کے ایک عالم دین کمال احمد صاحب نے بتایا کہ تقی عثمانی صاحب کی یہ کتاب بنگلہ زبان میں ترجمہ ہو کر شائع ہو چکی ہے۔ اور وہ اس کا جواب لکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسعود احمد بی ایس سی کی کتاب کا بنگلہ میں ترجمہ بھی کر ڈالا ہے۔ لیکن انہیں بھی کسی سلفی عالم کا تعاقب چاہئے تھا۔ بشیر احمد بھائی یا رفیق طاہر بھائی یا دیگر اہل علم بھائیوں سے گزارش ہے کہ تقی عثمانی صاحب کی اس کتاب کا اگر کسی سلفی عالم نے تعاقب کیا ہے تو ازراہ کرم اس کتاب کا نام بتائیے تاکہ ہم اس کو اردو میں اپ لوڈ کر سکیں اور پھر اس کا بنگلہ زبان میں رد لکھنے میں بھی آسانی ہو۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
’التحقیق فی جواب تقلید‘
مسعودصاحب کا یہ جواب کافی علمی ہے
ویسے مسئلہ تقلید میں جماعت اھل حدیث اور جماعت المسلمیں کا مؤقف ایک ہی ہے ( برائے مہربانی بال کی کھال نہ اتاری جائے )
میں نے جماعت المسلمیں کے اکثر لوگوں کے دیکھا ہے کہ وہ مسئلہ تقلید کے بارے میں
شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی کتاب
تنقیدسدید
سے کافی متاثر ہیں
اور یہ تقی عثمانی کی کتاب کے علمی جائزہ کیلئے کافی ممد اور معاون ثابت ہوگی ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ بشیر بھائی جان۔مسعود صاحب کی اس کتاب کا میں نے مطالعہ کیا ہے اس میں تو ایک ایک عبارت کا جواب دیا گیا ہے۔ لیکن بہرحال اس کا مطلب یہ ہوا کہ خصوصیت سے تقی عثمانی صاحب کی اس کتاب کا رد کسی سلفی عالم نے نہیں کیا ہے۔!
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
کیا کوئ اللہ کا بندہ، مسعود صاحب کی اس کتاب کو ھمارے ساتھ share کر سکتا ھے؟ بھت مھربانی ھو گی۔ جزاک اللہ خیر!
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
کیا کوئ اللہ کا بندہ، مسعود صاحب کی اس کتاب کو ھمارے ساتھ share کر سکتا ھے؟ بھت مھربانی ھو گی۔ جزاک اللہ خیر!
بھائی جان ! یہ کتاب حاضر ہے ۔
 
Top