- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
کتب لسٹ فار محدث ٹائپنگ ایپلی کیشن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قارئین کرام!
اس تھریڈ میں ان تمام کتب کے نام پیش کیے جاتے رہیں گے، جن کو ہم لوگ ٹائپنگ ایپلی کیشن پر ٹائپنگ کےلیے پیش کرنا چاہیں گے۔اس لسٹ کو پیش کرنے کے دو مقاصد ہیں۔
ہمیں قوی امید اور پختہ یقین ہے کہ ہمارے ساتھی اس پروگرام کےحوالے سے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ان شاءاللہ1۔ اگر لسٹ میں موجود کتاب نیٹ پر کسی جگہ یونیکوڈ صورت میں اپلوڈ ہے، تو آپ ہمیں آگاہ فرمائیں گے۔ تاکہ کتاب کی ٹائپنگ ڈبل نہ ہوجائے۔
2۔ اگر لسٹ میں موجود کتاب نیٹ پر تو یونیکوڈ صورت میں اپلوڈ نہیں لیکن ہمارے کسی معزز ساتھی کے پاس موجود ہے تو وہ ہم سے اس بارے تعاون کرے ۔ تاکہ اس کار خیر میں ہمیشہ کےلیے اس ساتھی کا حصہ بھی ڈَل جائے۔ اور ہم لوگ اس کتاب کی ٹائپنگ پر صرف کیا جانے والا ٹائم کسی اور کتاب کی ٹائپنگ پر صرف کریں۔
نوٹ:
اس تعاون کے ساتھ خوشخبری بھی دیتا چلوں کہ اگر آپ بھائیوں میں سے کسی نے بھی کسی مخصوص کتاب کی ٹائپنگ کروانی ہو تو وہ کتاب کا نام بھی لکھوا سکتا ہے۔ ان شاءاللہ ان فرمائشی کتابوں کو بھی ٹائپنگ ایپلی کیشن پر پیش کیا جاتا رہے گا۔
قارئین!
اس دھاگے میں صرف اور صرف ہماری طرف سے ان کتابوں کے نام پیش کیے جاتے رہیں گے، جن کو ہم لوگ ٹائپنگ ایپلی کیشن پر پیش کرنا چاہیں گے۔ لسٹ میں موجود کتاب کی پہلے سے موجود ٹائپنگ پر نشاندہی کرنے اور کسی کتاب کو ٹائپنگ لسٹ میں شامل کرنے کی فرمائش کرنے کےلیے آپ ذیل کا دھاگہ استعمال کریں گے۔