• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرامت اور معجزہ

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم
کرامت اور معجزہ میں ایک فرق تو یہ ہے کہ معجزہ بحکم الہی کسی نبی کے ہاتھ پر ظاہر ہوتا ہے اور کرامت بحکم الہی کسی ولی کے ہاتھ پر ظاہر ہوتی ہے ۔
میرا سوال یہ ہے کہ ہر قسم کا خرق العادت واقعہ جس کا بطور معجزہ ظہور ہوا ہو ایسے ہی واقعہ کا بطور کرامت ظہور ممکن ہے ؟ یا ان میں بھی کچھ فرق ہے کہ کوئی خرق العادہ واقعہ بطور معجزہ تو درست ہے لیکن بطور کرامت کے ممکن نہیں ۔
قرآن و احادیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمادیں اور سمجھانے کے لئیے کچھ مثال بھی دے دیں۔
جزاکم اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
میرا سوال یہ ہے کہ ہر قسم کا خرق العادت واقعہ جس کا بطور معجزہ ظہور ہوا ہو ایسے ہی واقعہ کا بطور کرامت ظہور ممکن ہے ؟
جی نہیں! مثلا نزول قرآن باتفاق المسلمین معجزہ ہے لیکن اس کا کرامت ہونا ناممکن الوقوع ہے۔ یعنی جبرئیل علیہ السلام کا عاجز کر دینے والا خدائی کلام لے کر کسی عام ولی پر نازل ہونا ممکن نہیں ہے۔
 
Top