دنیا کی بڑی امن واک، کثرت رائے آج کراچی پریس کلب سے سفر کا آغاز کریں گے
کراچی اپڈیٹس: جمعہ, 07 جون 2013 12:39
کراچی: ورلڈ ریکارڈ ہولڈ کھرزادہ کثرت رائے آج کراچی تا مکہ مکرمہ دنیا کی طویل ترین واک کا آغاز کریں گے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام دنیا کی عظیم طاقت اور ناقابل تردید حقیقت ہے مسلمانوں کو متحد کر کے اسے ناقابل شکست بنایا جا سکتا ہے ،کھرل زادہ کثرت رائے نے کہا کہ اس سے پہلے 05 بڑی واکس کرچکا ہوں اور یہ واک میری زندگی کی سب سے بڑی واک ہے کیونکہ اس واک میں میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں انہوں نے بتایا کہ میں کراچی سے مکہ مکرمہ تک پیدل سفر کر کے ایک اور عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں ۔ حج کیلئے مکہ اور مدینہ صدیوں سے مسلمانوں کے ایمان کا حصہ بنا ہو ا ہے ۔
مسلمان اپنے اپنے حالات اور ضروریا ت کے مطابق گھوڑوں پر ، اُونٹوں پر اور پیدل قافلوں کی صورت میں حج کے سفر کرتے رہے ہیں ، اِس طرح حج کی سعادت کیلئے سفر کی تکلیف برداشت کرنے والوں میں روس ، چین ، یورپ اور ایشیا سے افریقہ تک کے مسلمان شامل ہیں۔ میں مسلمانوں کی سنت کو زندہ کرنے کیلئے یہ طویل سفر کر رہا ہو ں اور یہ سفر بے مقصد نہیں با مقصد ہے اور مقصد عالم اسلام کا اتحاد ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ میرا سفر کراچی سے مکہ مکرمہ تک تریسٹھ سوستاسی کلومیٹر ہوگا ۔ جس میں مجھے ایک سو سترہ (117) دن لگ جائیں گے اس دوران کراچی کو سٹل ہا ئی وے سے ہو تے ہوئے ایران ، عر اق ، اردن اور سعو دی عرب پہنچے گئے ، ، کھر ل زادہ کثر ت رائے 20 نومبر 1976 کو حا فظ آبا د کے گا ﺅں بہاولپورہ میں پیدا ہو ئے، ان کی زند گی کا بنیا دی مقصد امن کے پیغام کو دنیا میں پہنچنا ہے ، عالمی ریکارڈ ہو لڈ ڑ کھرل زا دہ کثر ت را ئے دو مرتبہ ورلڈ ر یکارڈ حاصل کر چکے ہیں اور ان کے پا س دو قومی ریکا رڈ بھی موجو د ہیں، امن واک کر نے والے کثرت رائے نے 2007 سے امن واک کا آغاز کیا جس میں بابا ئے خیبر سے کراچی امن واک کی ، اس طویل واک میں تھکاوٹ اور ہر خطر کے پیچھے اس کا بنیادی مقصد پوری دنیا میں امن کے پیغام کو دنیا میں فرا ہم کر نا ہے کہ پاکستانی بحیثیت مسلمان ایک امن پسند قوم ہیں، امن واکے کے دوران انہیں جہاں جہاں سے گزارتے ہیں انہیں پیار ومحبت ملتی ہے ،
سب سے پہلی پیس واک 2007 میں کراچی ٹو خیبر 88 دنوں میں 1999 کلو میٹر کا سفر طے کیا
پھر 2009 میں استحکا م پاکستان لا ہو ر سے اسلام آبا د 327 کلومیٹر کا سفر 14 دن میں طے کیا ،
2009 میں تیسر ی واک تکمیل پاکستان اسلام آباد سے چوکوٹی 222 کلومیٹر کا سفر 9 دن میں طے کیا
پھر 2011 میں خیبرسے کراچی 2287 کلومیٹر کا راستہ 72 دن میں طے کیا ،
امن واک 2012 میں ڈیر ھ اسماعیل خان سے سوات 549 کلو میٹر کا سفر 72دن میں طے کی
اور اب دنیا کی بڑی امن واک آج جمعہ کو کراچی پر یس کلب سے سفر کا آغا ز کریں گے جو یکم اکتوبرکو 6 ہزار 3 سو 87 کلومیٹر کا فا صلہ طے کر کے اختتام کریں گے۔
اس دوران ان کی ٹیم میں روٹ منیجر خالد محمود ، کو آرڈینٹر سید ذوالفقا ر شاہ ، حا فظ محمد شہزاد بابر ، کو آرڈینٹر میڈیا محمد عقیل سعید ، نا در عباس شامل ہیں، اسکے پا س دو ورلڈ ر یکارڈ ایوارڈ، دو قو می ایوارڈ اور اسکے علا وہ کراچی پر یس کلب ، چیمبر آف کامرس راولپنڈی ، ہینڈز، آل عربی فاﺅنڈیشن ، خانانی اینڈ کالیا کے سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں،
کثرت را ئے آج جمعہ کو کراچی پریس کلب سے کوسٹل ہائی وے کے ذریعے روانگی شروع کروں گا جہاں سے میں یکم جولائی 2013 کو ایران پہنچوں گا۔ایران کراس کرنے میں مجھے 44 دن لگیں گے ،
جس کے بعد میں عراق میں داخل ہو جاؤں گا ،عراق کے اند ر میرا سفر پندرہ دن کا ہو گا ،
پھر عراق سے اُردن جاؤں گا جہاں سے سعودی عرب "دبعوق " میں داخل ہوجاؤں گا۔
سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد مکہ مکرمہ میں مجھے 23 دن لگ جائیں گے ۔
اس وقت عالمی امن کیلئے اسلام کی پاکیزہ تعلیمات کوعام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام کو خوف ودہشت کی علامت بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام سراپا امن وآتشنی کا مذہب ہے ۔ اس وقت کی سب بڑی ضرورت عالم اسلام کا متحد ہونا اور مسلمانوں کی یکجہتی ہے، ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع ہینڈز کی بلقیس رحمن ، ایدھی کے فیصل ایدھی ، دا نش چنا ا ور دیگر بھی موجود تھے، اید ھی سینٹر کے رہنما فیصل ایدھی نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تا فتان ایران بارڈر تک گا ڑی مہیا کر یں گے