• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں زیر تعمیر جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا صلیب

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191

کراچی......ساگر سہنڈرو......جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا صلیب پچھلے کئی ماہ سے کراچی کے گورا قبرستان میں زیر تعمیر ہے اور اب صرف کچھ ہی دنوں بعد اس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔

شہر میں آباد مسیحی برادری کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ امید کے جذبے کو بیدار کرنے کی علامت ہے۔

صلیب 140 میٹر لمبا ہے جبکہ اس کی چوڑائی پانچ فٹ ہے۔ کراس کی زیر زمین بنیاد20 فٹ نیچے تک ہے۔ ایشیا کا سب سے لمباکراس بلٹ اور بم پروف ہے ۔اس کی تیاری میں کئی من لوہا، اسٹیل اور سیمنٹ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

تعمیر کے آخری مرحلے میں اس پر نایاب سنگ مرمرجڑ دیا جائے گاجو اس کی خوب صورت میں اضافہ ثابت ہوگا۔

یہ صلیب کراچی کے صنعت کار پرویزہنری گل کی جانب سے تعمیرکروایا جا رہا ہے۔ چرچ آف پاکستان کے صوبہ سندھ کے پشپ صادق ڈینیل کے مطابق کراچی میں دس لاکھ اور ملک بھر میں بائیس لاکھ سے زائد مسیحی آباد ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا مسیحی کراس مکدونیا میں ہے جو 217 فٹ اونچا ہے۔ دوسرا بڑا مسیحی کراس امریکی شہر آگسٹن میں ہے جو 208 فٹ لمباہے جبکہ تیسرا بڑا کراس امریکی ریاست ٹیکساس میں ہے جو 200 فٹ لمبا ہے۔
حوالہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی -

کیا ایک مسلمان ملک میں اس طرح کا صلیب بنا سکتے ہیں ؟؟

جو مسلمان تاجر اس طرح کے کاموں میں اپنے پیسے لگاتے ہیں کیا اسلام میں اس کی اجازت ہیں ؟؟؟

کئی مسلمان تاجر عیسائیوں کے چرچ میں چندہ دیتے ہیں اس بارے میں اسلام کا کیا حکم ہیں ؟؟؟

شیخ اس مسلے پر مزید روشنی ضرور ڈالے اور ھم سب کی رہنمائی کریں !
 
Top