شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,013
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
بھائیوں سے خصوصی درخواست ہے کہ کراچی کے حالات بالخصوص اورنگی ٹاؤن کے حالات کی بہتری کے لئے اللہ کے حضور دعا کریں۔ میں تقریباً چھ دن بعد حاضر ہوا ہوں اور وہ بھی بہت ڈر ڈر کے کیونکہ اورنگی کے بدترین حالات کی وجہ سے چھ دن سے گھروں ہی میں محصور تھے۔ اگر مجبوری نہ ہو تو کوئی بھی اپنے گھروں سے نہ نکلے۔
یقین نہیں آتا یہ وہی لوگ ہیں جو کلمہ پڑھتے ہیں اور خود کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے گھروں پر فائرنگ کرتے ہیں ان کے گھروں کو جلاتے اور ان کے گھروں میں دستی بم پھینکتے ہیں اور یہی نہیں اپنے ہی بھائیوں کی بیٹیوں اور بہنوں کے ساتھ زنا بالجبر کرتے اور انہیں گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں حتی کہ کئی مرتبہ ملازمت پیشہ خواتین کی پوری پوری گاڑیوں کو اغواء کر چکے ہیں اور آج تک ان مظلوم بہنوں کا کچھ پتا نہیں۔ گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی کئی افراد کو موت کی نیندسلا دیتے ہیں اور پبلک گاڑیوں اور بسوں کو روک روک کر اس میں سے افراد اتار اتار کر مارتے ہیں تاکہ ان کا اپنا کوئی ہم زبان غلطی سے خود انہی کے ہاتھوں نہ مارا جائے۔
اس مرتبہ تو انہوں نے تمام حدود پار کرتے ہوئے اپنی مسجدوں میں باقاعدہ لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کروائے کہ اردو بولنے والے اور پینٹ شرٹ پہننے والے کافر اور یہودی النسل ہیں اور انہیں مارنا ثواب ہے اور اگر کوئی انہیں نہ مارے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتا ہے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔
یہ ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ اور اپنے ہی ہاتھوں کی کمائی ہے۔اے اللہ ہمارے گناہوں سے درگزر فرما اور ہماری دنیا اور آخرت کو سنوار دے آمین یا رب العالمین