مولانا عبدالمالک صاحب:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کرسمس سماجی تہوار نہیں ہے بلکہ عیسائیت کے غلط عقیدے کی بنا پر حضرت عیسی علیہ السلام کو بشر قرار دینے کی بجائے اللہ کا بیٹا قرار دیکر ان کا یومِ ولادت منایا جاتا ہے۔ اس لیے اس میں شرکت حرام ہے۔ تاہم جو شخص غلط فہمی کی وجہ سے اس قوم کے ساتھ اس موقع پر شرکت کرے وہ غلط فہمی کی وجہ سے معذور شمار ہو کر گناہ سے ملوث نہ ہو گا البتہ سمجھانے کے باوجود شرکت کرے گا تو گنہگار ہو گا۔ واللہ اعلم
مدیر شعبہ استفسارات
جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور۔