• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرنسی نوٹ پر پابندی کے بعد انڈیا کے کم آمدن لوگ رل گئے

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
نوٹوں کی منسوخی پر بھارتی عوام کے مودی حکومت کو کوسنے‘ 12 کی جانیں چلی گئیں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی منسوخی نے کروڑوں عوام کی زندگی عذاب بنا دی‘ لاکھوں لوگ بیٹھے بٹھائے غریب ہوگئے، انکے لاکروں‘ الماریوں اور بنک اکائونٹس میں رکھے نوٹ بے کار ہو گئے۔ 5 روز کے دوران مختلف واقعات میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان میں مہاراشٹر کے کسان نے جو 3 ہزار روپے کے نوٹ بدلوانے کیلئے 2 روز سے بنکوں کے باہر ذلیل ہو رہا تھا، نے خودکشی کرلی۔ ممبئی میں ایک 75 سالہ بوڑھا وشوا ناتھ بنک کے باہر لائن میں کھڑے کھڑے گر کر مر گیا۔ اسی طرح اترپردیش کے شہر گورکھ پو میں ایک دھوبن نے اپنی جمع پونجی بے کار ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا۔ گجرات کے ضلع سریندرنگر اور مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر ٹائون میں 2 بزرگوں کی بنکوں کے باہر موت ہوئی سب سے زیادہ افسوسناک مناظر راجستھان کے ضلع جودھ پور اور اترپردیش کے علاقے مین پوری میں دیکھنے کو ملے جہاں پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے پرانے کرنسی نوٹ قبول کرنے اور علاج کی سہولت دینے سے غریب والدین کو انکار کر دیا جس کی وجہ سے 2 معصوم ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر فوت ہو گئے بھوپال میں سٹیٹ بنک نیل آباد برانچ کا 47 سالہ کیشیئر پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے کام کا دبائو برداشت نہ کر سکا اور دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا‘ معاشی پریشانی سے تنگ آئے بھارتی عوام خاص کر عورتیں مودی سرکار کو گالیاں دے رہی ہیں اور کہتی ہیں مودی سرکار تیرا بیڑا غرق ہو تو نے ہمارا بیڑا غراق کر دیا جبکہ نریندر مودی نے کمال ڈھٹائی سے اپنے فیصلے کا پیر کے روز بھی دفاع کرتے ہوئے غازی پور میں کہاکہ انکی حکومت نے کالادھن اور کرپشن پر قابو پانے کیلئے 500 اور ہزار کے نوٹ ختم کئے‘ غریب اب چین کی نیند سوتے ہیں اور امیروں کو نیند کے لئے گولیاں کھانی پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکی حکومت کے جرأت مندانہ فیصلے کو ہر شہری نے سراہا جبکہ کالے دھن والوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ پاکستان میں کرنسی کا کاروبار کرنے والوں نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان میں اْن کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے سے زیادہ بھارتی کرنسی موجود ہے جو اب انڈیا میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے بعد اپنی اصل قیمت کی چوتھائی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جس سے اْن کو شدید نقصان اْٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہا کہ اِس سے کہیں زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹس پاکستانی عوام کے پاس موجود ہو سکتے ہیں جو تجارت یا پھر سیاحتی کے غرض سے انڈیا جاتے ہیں۔ ظفر پراچہ کے مطابق بھارتی حکومت نے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کا فیصلہ اچانک کیا اور انڈیا سے باہر کرنسی کے کاروبار سے منسلک افراد اور بیرون ملک مقیم افراد کے لیے نوٹ تبدیل کرانے کا دورانیہ بھی مناسب نہیں۔ 'خاص طور پر باہر کے ممالک اور غیر ملکیوں کے لیے کچھ وقت مقرر کرنا چاہئے تھا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/15-Nov-2016/531065
 
Top