• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرنٹ اکاونٹ

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
السلام علیکم
ہم بنک میں رقم کرنٹ اکاونٹ میں رکھتے ہیں جس سے ہم کوئی منافہ نہیں لیتے پر بنک والے ہماری رقم سود وغیرہ کے لین دین استعمال کرتے ہیں
کیا یہ ہمارے لئے جائز ہےاسلام اس بارے کیا کہتا ہے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
سودی بینکوں میں ضرورت کے تحت کرنٹ اکاونٹ کھلوانے کی اجازت ہے جبکہ بلاضرورت ممانعت ہے۔ باقی رہی یہ بات کہ بینک اسے استعمال کرتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بینک کو اکاونٹ ہولڈر کی طرف سے اس رقم کے استعمال کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور اگر بینک ایسا کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ ہے۔ باقی یہ بات درست ہے کہ عموما بینک کرنٹ اکاونٹ کی رقوم کو بھی استعمال کرتے ہیں لیکن مکمل رقم نہیں بلکہ بینکرز کے ایک اندازے کے مطابق یہ تقریبا دس سے پندرہ فی صد رقم ہوتی ہے جو بینک کرنٹ اکاونٹس کے کھاتوں سے استعمال کرتا ہے لہذا ایک تو بینک مکمل رقم کی بجائے اس کا ایک محدود حصہ اپنے استعمال میں لاتا ہے اور دوسرا اس استعمال کی بھی کسٹمر کی طرف سے اجازت نہیں ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عبد اللہ الفقیہ لکھتے ہیں :
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله وعلى آله وصحبه وسلم ..... وبعد: 1. فإن كان البنك ربوياً فليس من حقك أن تودع في البنوك الربوية ودائعك، لأن ذلك تعاون على الإثم، لأن الله يقول: "وتعاونوا على الـبّر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان" المائدة (2). وهم يشغلون كل مبلغ يودع عندهم في صفقات ربوية فلا تفعل ذلك إلاّ إذا كنت مضطراً بأن كان مبلغ من المال تخاف عليه، ولم تجد له مكاناً آمنا إلا عند هذا النوع من المصارف فلك إن شاء الله أن تدعه عندهم إلى أن تجد له مكاناً آمنا وعليك أن تعلم أن الضرورة بحسبها فإذا زالت عاد الأمر إلى ما كان عليه والربا ذنب عظيم. 2. أما إذا كان البنك غير ربوي، أي لا تتعامل بالربا، فلا حرج في الوديعة فيه في هذه الحالة. والله أعلم.
 
Top