Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اجزاء
چکن آدھا کلو۔۔۔۔۔۔(بون لیس ، چوکور ٹکڑے یا لمبائی میں ترچھا کاٹ لیں )
سرخ مرچ1 چائے کا چمچ۔۔۔۔کٹی ہوئی
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
ادرک پاؤڈر۔۔۔۔1 چائے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
انڈے کی زردی۔۔۔2 عدد
چاول کا آٹا ۔۔۔2 کھانے کے چمچ
سوجی۔۔۔1 چائے کا چمچ
میدہ ۔۔۔1 کھانے کا چمچ
کارن فلور۔۔۔1 کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی۔۔۔2 عدد
لیموں۔۔۔1 چائے کا چمچ
تیل ۔۔۔تلنے کے لیے
ترکیب:
چکن کو میرینٹ کرنے کے لیے سرخ مرچ،نمک،ادرک،سفید مرچ،اور انڈے کی زردی لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
انڈے کی سفیدی میں تمام خشک اجزاء،چاول کا آٹا ،میدہ،سوجی،کارن فلور مکس کر لیں۔
تیل گرم کریں اور چکن کے ٹکڑوں کو انڈے کے مکسچر میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔
مزیدار کرکرے چکن بائیٹس کیچپ یا پسند کے سوس کے ساتھ سرو کریں۔