اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بحرِ غفلت یہ تیری ہستی نہیں
دیکھ جنت اس قدر سستی نہیں
راہ گزر دنیا ہے یہ بستی نہیں
جائے عیش و عشرت و مستی نہیں
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم
چپکے چپکے،رفتہ رفتہ،دم بدم
سانس ہے اک راہ روئے ملکِ عدم
دفعتا اک روز یہ جائے گا تھم
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن
قبر میں ہو گا ٹھکانہ ایک دن
منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن
اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن
ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے
آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور
جیسی کرنی،ویسی بھرنی ہے ضرور
عمر اک دن یہ گزرنی ہے ضرور
قبر میں میت اترنی ہے ضرور
ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
آنے والی کس سے ٹالی جائے گی؟
جان ٹھہری جانے والی،جائے گی
روح رگ رگ سے نکالی جائے گی
تجھ پہ اک دن خاک ڈالی جائے گی
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
عیش کر غافل نہ تو آرام کر
مال حاصل کر نہ پیدا نام کر
یادِحق دنیا میں صبح و شام کر
جس لیے آیا ہے ،وہ اپنا کام کر
شاعر:مجذوب سہارن پوری
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بحرِ غفلت یہ تیری ہستی نہیں
دیکھ جنت اس قدر سستی نہیں
راہ گزر دنیا ہے یہ بستی نہیں
جائے عیش و عشرت و مستی نہیں
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم
چپکے چپکے،رفتہ رفتہ،دم بدم
سانس ہے اک راہ روئے ملکِ عدم
دفعتا اک روز یہ جائے گا تھم
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن
قبر میں ہو گا ٹھکانہ ایک دن
منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن
اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن
ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے
آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور
جیسی کرنی،ویسی بھرنی ہے ضرور
عمر اک دن یہ گزرنی ہے ضرور
قبر میں میت اترنی ہے ضرور
ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
آنے والی کس سے ٹالی جائے گی؟
جان ٹھہری جانے والی،جائے گی
روح رگ رگ سے نکالی جائے گی
تجھ پہ اک دن خاک ڈالی جائے گی
ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے
عیش کر غافل نہ تو آرام کر
مال حاصل کر نہ پیدا نام کر
یادِحق دنیا میں صبح و شام کر
جس لیے آیا ہے ،وہ اپنا کام کر
شاعر:مجذوب سہارن پوری