• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی غم غسار کی محنتوں کا۔ ۔ ۔

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
کسی غم گسار کی محنتوں کا
یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے گم میں گھلا گیا
اسے میں نے دل سےبھلا دیا
جو جمال روح حیات تھا
جو دلیل راہ نجات تھا
اسی راہ بر کے نقوش پا کو
مسافروں نے بلا دیا
یہ میری عقیدت بے بصر
یہ میری ارادت بے ثمر
مجھے میرے دعوٰیٔ عشق نے
نہ صنم دیا نہ الٰہ دیا
تیرے حسن خلق کی اک رمق
میری زندگی میں نہ مل سکی
میں اسی میں خوش ہوں کہ
شہر کے دروبام کو تو سجا دیا
میں تیرےمزار کی جالیوں
ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
تیرے دشمنوں نے تیرے چمن میں
خزاں کا جال بچھا دیا
تیرے ثور و بدر کے باب کے
میں ورق الٹ کے گزر گیا
مجھے صرف تیری حکایتوں
کی روایتوں نے مزا دیا
تیرا نقش پا تھا جو راہ نما
تو غبار راہ تھی کہکشاں
اسے کھو دیا توزمانے بھر
نے ہمیں نظر سے گرا دیا
میرے راہ نما، تیرا شکریہ
کروں کس زباں سے بھلا ادا ؟
میری زندگی کی اندھیری شب
میں چراغ فکر جلا دیا
کبھی اے عنایت کم نظر
تیرے د ل میں یہ بھی کسک رہی ؟
جو تبسم رخ زیست تھا
اسے تیرے غم نے رلا دیا
شاعر:پروفیسر عنایت علی خان​
آڈیو ٹو یونی کوڈ
اخت ولید
 
Top