کسی کے احترام یا استقبال میں کھڑے ہونے میں ممانعت نہیں ہے۔ صحیح بخاری ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ آپ نے انصار کو اپنے قبیلے کے سردار سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی آمد پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرنے کا حکم دیا:
فقال قوموا إلى سيدكم أو قال خيركم،
باب قول النبي صلى الله عليه وسلم قوموا إلى سيدكم
اپنے سردار یا بہترین کے لیے کھڑے ہو جاو۔
البتہ ایسے شخص کے لیے کھڑا ہونے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے جو اپنے لیے لوگوں کے کھڑا ہونے کو پسند کرتا ہو کیونکہ ایسا شخص متکبر ہے۔ سنن ابو داود کی ایک روایت کے الفاظ ہیں:
من أحب أن يتمثل له الرجال قياما وجبت له النار
جسے یہ پسند ہو کہ لوگ کھڑے ہو کر اس کا استقبال کریں تو جہنم کی آگ اس کے لیے واجب ہے۔