کس کے لیے تقلید کرنا جائز ہے اور کس کےلیے نہیں؟:
ایسے مجتہد کےلیے تقلید کرنا جائز نہیں ہے جو اجتہاد کے ذریعے حکم پر ظن حاصل کرلے یا وہ عملی طور پر اجتہاد نہ کرے لیکن اجتہاد کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہو۔ عام آدمی کےلیے تقلیدکرنا جائز ہے اور ایسے طالب علم یا عالم کےلیے بھی تقلید کرنا جائز ہے جو ابھی تک مکمل علم میں یا علم کی کسی نوع میں اجتہاد کے درجے تک نہیں پہنچا کیونکہ جو شخص کسی فن میں کامل نہیں ہوتا / یا اس میں ہاتھ ہی نہیں ڈالتا تو وہ اس معاملے میں عام آدمی کی طرح ہوتا ہے۔
ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر