• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کعبہ شریفہ نیک لوگوں کی زیارت کے لئے خود چل کر آتا ہے :دار العلوم دیوبند کا فتوٰی

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
حضرت نے خود نہیں کہا بلکہ بعض حضرات کا قول نقل کیا ہے،
یہ کسی مفتی صاحب کا قول نہیں ہوسکتا ۔۔۔کیونکہ۔۔ کسی کی غلط بات ،اور توہین آمیز گپ کو ۔۔کسی کی فضیلت بنا کر ۔۔آگے نقل کرنا،کون سے علم کی خدمت کی ہے ؟
پیارے نبی ﷺ کا فرمان ہے :
’’ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ»(صحیح مسلم مقدمہ )
’’ بندے کے جھوٹا ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی ،بات آگے بیان کرتا پھرے ‘‘

’’ صلح حدیبیہ ‘‘ کا واقعہ اور اس کا پس منظر تو عام لوگ جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
جناب نبی اکرم ﷺ ہجرت کے بعدچھ سال کعبہ کی زیارت کیلئے مکہ مکرمہ نہ آسکے ،
اللہ کا وہ گھر جس کی حاضری کی جستجو اور تمنا ہر مومن رکھتا ہے، چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں رہتا ہو ،اور کتنا کمزور مومن کیوں نہ ہو۔
اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔نبی مکرم ﷺ جن کی التجا پر کعبہ شریف کو دوبارہ ’’ قبلہ ‘‘ مقرر کیا گیا ۔
جو کفار کے ظلم و ستم کے باوجود ۔۔ہجرت سے قبل روزانہ۔کعبہ شریف میں حاضر ہوتے تھے
انکی زیارت کو تو چھ سال کعبہ چل کر مکہ سے مدینہ شریف نہ آیا ۔۔۔
اور مجہول بزرگوں ‘‘ کی خدمت میں بڑی آسانی سے پہنچ گیا ؟ ۔۔۔۔

ولیکن سوئے صوفیاں چہ مشتاقانہ می آئی
 
Last edited:

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
یہ کسی مفتی صاحب کا قول نہیں ہوسکتا ۔۔۔کیونکہ۔۔ کسی کی غلط بات ،اور توہین آمیز گپ کو ۔۔کسی کی فضیلت بنا کر ۔۔آگے نقل کرنا،کون سے علم کی خدمت کی ہے ؟
بھائی مفتی کا ہی ہے میں نے خود زاتی طور پر مفتی سے اس بارے میں بحث کی ہے ۔اس بارے میں اس نے یہی کہا ہے ۔کہ یہ زکریا کا اپنا قول نہیں ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@اسحاق سلفی
@lovelyalltime


دیوبندی مفتی نے اس کا یہ جواب دیا ہے
بھائی غور کریں کہ حضرت نے خود نہیں کہا بلکہ بعض حضرات کا قول نقل کیا ہے، اور اگر اس میں مزید تفصیلات ہیں تو دوسرے ایڈمن حضرات مزید رہنمائی فرمادیں گے
معذرت! مجھ سے پہلے غلطی ہو گئی!
یہ بعض بزرگ سے جو نقل کیا ہے، مولانا محمد زکریا سے بھی بڑے بزرگ تھے، اور وہ مولانا محمد زکریا صاحب کے بھی بزرگ تھے۔ ان دیوبندیوں کے بزرگوں کے بزرگ نے گپ ہانکی ہے، اور مولانا محمد زکریا صاحب، اس گپ کو توثیق کرتے ہوئے، مزید پھیلا رہے ہیں۔
ویسے ان مفتی صاحب سے پوچھا جائے کہ اس گپ کی توثیق کرنے والے، مولانا محمد زکریا صاحب کو تو چھوڑ دیں، مولانا زکریا صاحب کے ان بزرگوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
آپ ضیا ء الرحمٰن فاروقی صاحب کو تو جانتے ہوں گے، جنہیں غالباً ہائی کورٹ کے باہر قتل کر دیا گیا تھا، ان کے بیان کی ایک آدیو کیسٹ ہے، بیان کا نام ہے ''شان اولیاء'' جب میں دیوبندی تھا ، میں نے سنی تھی، اس میں بریلویوں کی کلاس لیتے ہوئے، رابعہ بصری کی قصہ بیان کر کے خوب کلاس لی تھی، مولانا م ضیاء الرحمٰن فاروقی صاحب نے۔ ہم نے بھی بہت پسند کیا تھا، مگر کیا معلوم تھا کہ یہ بات تو مولانا محمد زکریا صاحب نے بھی لکھی ہے۔ پھر بریلویوں پر اعتراض کیوں؟
وہ ایک شعر یاد آیا:
جس پہ کرتا ہوں میں اوروں کو ملامت اکثر
میرے اپنوں کو وہی کردار نہ ہو جائے کہیں
 
Last edited:
Top