• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کفایت اللہ صاحب اپ کو چیلیینج دیا گیا ہے

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
لوگ کہہ رہے ہیں کہ حافظ عمر صدیق صاحب گالیاں یا بد کلامی نہیں کرتے۔۔۔ کیا کوئی یہ بتائے گا کہ گالی یا بد کلامی کہتے کسے ہیں؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
لوگ کہہ رہے ہیں کہ حافظ عمر صدیق صاحب گالیاں یا بد کلامی نہیں کرتے۔۔۔ کیا کوئی یہ بتائے گا کہ گالی یا بد کلامی کہتے کسے ہیں؟
میرے خیال میں اس کے لئے رافضی ذہنیت والے بنو امیہ کے اہل بیت پر جس سبو شتم کرنے کا الزام لگاتے ہیں اسکو دیکھیں تو پتا چلے گا کہ اس طرح کی باتوں کو ہی انھوں نے شاہد گالیاں لیا ہوا ہے واللہ اعلم
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
ہم بچپن سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ شیعہ محبت آل بیت میں غلو سے کام لیتے ہیں لیکن جب بڑے ہوئے تو پتا چلا کہ معاملہ کچھ اس طرح ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیعہ صحابہ کی دشمنی میں غلو کرتے ہیں اور سنی کہلانے والے آہل بیت کی محبت میں غلو کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہل بیت محبت کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے لیکن غلو نہیں۔۔۔۔۔۔

کہیں پر تو سنی علماء نے برملا ام المومنین رضہ کو باغی لکھ دیا ہے۔۔۔۔۔۔ اب ایسا آپ صرف نفس زکیہ کے لئے لکھ کر دیکھیں تو کیسے طوفان اٹھتا ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عمر صدیق صاحب گالیاں نہیں دیتے کیونکہ ان کے شاگرد ان کی سرپرستی میں باخوبی یہ محاذ سنبھالے ہوئے ہیں ۔
عمر صدیق صاحب کی تحریر پڑھ کر ہر گز محسوس نہیں ہوتا کے کسی عالم کی تحریر ہے غالبا یہ بھی ان کے اسی ہونہار شاگرد کا کارنامہ ہےجو اپنے استاد کا دفاع کرنے میں ناکام ہونے پر دل برداشتگی میں فیس بک چھوڑ کر جا رہا تھا لیکن پھر ’’ خوشخبری‘‘ آ گئی تھی۔۔۔۔
کچھ عرصہ قبل منور حسن صاحب کے بیان پر ’’شہید کون؟‘‘ پر اسائنمنٹ لکھنی پڑی اب شاید جلد ہی ’’عالم کون؟‘‘ پر اسائنمنٹ بھی مل جائے۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
عمر صدیق صاحب دوسرے ملک میں موجود کفایت اللہ صاحب کو تو چیلنج دے رہے ہیں پاکستان کے علماء کو کیوں نہیں؟؟؟؟ادھر بھی یزید کے حمایتی اور کثیر تعداد میں یزید کے معاملے میں خاموشی پسند کرنے والے’’ چپ شاہ ناصبی‘‘ موجود ہیں ۔۔۔میں نےکفایت اللہ صاحب کا نام بطورِ مناظر نہیں سنا اور ویسے بھی انہیں تو قرآن ہی پڑھنے نہیں آتا تو پھر ایسے بندے کو چیلنج دیں جو عمر صدیق صاحب کے پائے کا بھی ہو۔ ذرا دو گھنٹے لگا کر لاہور پہنچ جائیں اور شمشاد سلفی صاحب سے مناظرہ کر لیں آخر کو وہ بھی ان کی طرح مناظر ہی ہیں یا وہ بھی پہلے کسی کو قرآن سنائیں تو پھر ہی ان سے بات کرناپسند کی جائے گی، ان کا بھی وہی موقف ہے جو کفایت اللہ صاحب کا ہےتو پھر کفایت اللہ صاحب ہی کیوں؟؟؟؟؟ْ
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
بھائیو!بہت افسوس ہواہوجب میں نے فیس بک پہ شیخ عمرصدیق صاحب کی مہرلگی اور دستخط شدہ تحریرپڑھی مجھے نہیں لگاکہ ہی کسی عالم دین کی تحریر ہوسکتی ہے۔کئی بارمیں نے اللہ کاواسطہ دےکرکہاکہ اس سلسلے کوبندکیاجائے لیکن ناکامی کےسواکچھ ہاتھ نہ آیا
معلوم نہیں کہ ہمارے علماء اس ایک لایعنی قسم کے مسئلہ کولےکراپنی پوری توانائیاں اس میں کیوں صرف کررہے ہیں؟گویاکہ صرف ایک یہی ایک مسئلہ رہ گیاہے باقی سارادین ختم ہوگیاہے،اللہ کےلیے یزیدکی جان چھوڑکردین کےباقی اہم امورکی جانب توجہ کی جائے،لوگوں کوصحیح عقیدہ سکھایاجائےاوراہم مسائل کی طرف لوگوں کی رہنمائی کی جائے
میں نے شیخ عمرصدیق صاحب کوپیغام بھیجاتھالیکن معلوم نہیں کہ انہوں نے توجہ کی یانہیں؟
لیکن شیخ کفایت اللہ صاحب سے درخواست ہے اس محاذکواللہ کےلیے بندکردیں امیدہے کہ شیخ صاحب توجہ فرمائیں گے
اوراس وقت جس طرح سےبدزبانی،طعنہ بازی کاجومحاذگرم ہے یہ تو ایک عالم کےلیےدورکی بات ایک مؤمن کے شایانِ شان بھی نہیں ہے
اورآج کل مناظرے جوہورہےہیں ان کااحوال ہمارے سامنے ہے سوائے پگڑیاں اچھالنے غلیظ گالیاں دینے کےکچھ نہیں رہ گیاہے،ایک دوسرے کااحترام واکرام توسرے ہی مفقودہوچکاہے اوریہ ہے داعیانِ کتاب وسنت کے دعویداران کے ”عمدہ اخلاق“ کانمونہ،
ایسے مناظرین سے درخواست ہے کہ پہلے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کامطالعہ کریں اورسلف صالحین کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کریں،خصوصاً فاتح قادیان شیرپنجاب حضرت مولانا ثناءاللہ امرتسری رحمہ اللہ کی حیاتِ طیبہ کامناظرہ کے حوالےسےضرورمطالعہ کریں،
اللہ ہم سب کوکتاب وسنت پہ قائم رکھے، آمین۔
ان اریدالاصلاح مااستطعت،
مرادِمانصحیت است وکردیم
باحوالۂ خدا کردم ورفتیم
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
مناظرے کا یہ چیلنج دونوں علمائے کرام کی جانب سے غالباً ختم کر دیا گیا ہے۔ جو ہوا سو ہوا کے مصداق اب اس معاملے پر مزید بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر اُن کو کچھ کہیں اور وہ اپنے پلیٹ فارم سے ہمیں کہتے رہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہم خاموشی اختیار کر لیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم فرما دیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
مناظرے کا یہ چیلنج دونوں علمائے کرام کی جانب سے غالباً ختم کر دیا گیا ہے۔ جو ہوا سو ہوا کے مصداق اب اس معاملے پر مزید بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر اُن کو کچھ کہیں اور وہ اپنے پلیٹ فارم سے ہمیں کہتے رہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہم خاموشی اختیار کر لیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم فرما دیں۔ آمین یا رب العالمین۔
الحمدللہ علی ذلک،اس اطلاع پرآپ کامشکورہوں شاکربھائی،یہ خبرپڑھ بہت خوشی ہوئی، اس امرکی خبرپہلے مل جاتی تومیں کچھ بھی نہ لکھتا،جزاکم اللہ۔
 
Top