آزادی اظہار رائے کا حق تو اسلام نے بھی ہمیں دیا ہے۔۔۔
اور آپ تو خلافت کے نظام کو نافذ کروانا چاہتے ہیں اگر آپ متشدد طریقہ اپنائیں گے تو۔۔۔
عام تاثر یہ جائے گا ہر خاص وعام پر کے اسلام تلوار سے پھیلا۔۔۔
میں نے کوئی پابندی نہیں لگائی حرب بھائی جی اور کنعان بھائی پر تو کوئی بھی پابندی نہیں لگاسکتا۔
میں متشدد نہیں ہوں، ہاں اگر بات ہو اسلام کی تو بہت ہی زیادہ متشدد ہوں لیکن پھر بھی سلف صالحین جتنا متشدد نہیں بن پا رہا کہ دین کے معاملہ میں وہی بات اپناتا ہوں جو اللہ اور رسولﷺ کی بات سے میل کھاتی ہو باقی پھیک دیتا ہوں اب اس پھینکنے کو کوئی تشدد پسند سمجھے تو سمجھے، حالانکہ میں نے یہاں اسی تھریڈ میں یہ لکھ آیا ہوں کہ
ایک بات یاد رکھیں کہ انقلاب لوگوں میں ایک ایسی فکری تبدیلی کا نام ہے، جو کہ انسان کو اس کی زندگی کے متعلق صحیح اور مکمل سوچ اور نظریہ فراہم کرتی ہے، دنیا میں قتل و غارت کے بعد اس نظریہ کے نفاذ کیلئے لاشوں یا مردوں پر تو ریاست قائم نہیں کی جا سکتی ۔۔۔خلافت کا قیام صرف اور صرف فکری تبدیلی سے ممکن ہے، کسی مسلح جدوجہد یا فوجی بغاوت سے نہیں !!! اور نہ ہی آپ کے ہاتھ میں حکومت آ جائے تو آپ سمجھیں کہ بس اسلامی انقلاب آ گیا ہے ایسا انقلاب زیادہ دیر پا نہیں ہوتا بلکہ عارضی اور چند روزہ ہی ہوتا ہے اس لیئے اس کے لیئے فکری تبدیلی پیدا کرنا ضروری ہے اوپر بیان کردہ دونوں طریقے غلط ہیں صحیح طریقہء انقلاب صرف اور صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے یعنی دلوں کو بدلو، عمل صالح کرو اس کے صلے میں انقلاب یعنی خلافت اللہ عطاء فرمائے گا۔
اآپ نے شاید اس کا مطالعہ ہی نہیں کیا بس جو میری چھوٹی سی کوتاہی دیکھی تو اسی کو لے کر چل دیے اور لگا دیا فتویٰ متشدد ہونے کا،
اور یہ بھی جان لیں کہ جتنا فرض مجھ پر ہے خلافت کو قائم کرنے کی کوشش کرنا اتنا ہی آپ پر بھی فرض ہے اس کے قیام کی کوشش میں شریک ہونا، بلکہ اہل علم پر مجھ سے زیادہ فرض بنتا ہے میں تو ایک عام سا دینِ اسلام کا طالب علم ہوں لیکن اپنی استطاعت بھر کوشش کرتا رہتا ہوں، اللہ قبول فرما لے آمین۔