عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سستی اور آسان ٹیکنولوجی
تحریر: سید محمد عابد
کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے مراد ایسی ٹیکنولوجی ہے جو انٹرنیٹ کو ڈیٹا اور اپلیکیشنز محفوظ کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ استعمال کنندگان اور کاروباری لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے بغیر کسی تنصیب کے کسی بھی کمپیوٹر پر ایپلیکیشنز استعمال کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اس ٹیکنولوجی کی بدولت انٹرنیٹ پر لامحدود تعداد میں ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں صارفین کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مثال میلنگ سروسز فراہم کرنے والے اداروں جیسے گوگل، مائیکروسوفٹ اور یاہو سے لی جا سکتی ہے۔ ان سروسز کو استعمال کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے سوفٹ ویئر کو انسٹال کرنے یا سرور کی ضرورت نہیں پڑتی، تمام لوگ کسی بھی عام کمپیوٹر سے انٹرنیٹ کے ذریعے ای میلز کو موصول اور بھیج سکتے ہیں۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے تحت سو فٹ وئیر بطور سروس، خدمات فراہم کرنے والا ایک پروگرام یا سوفٹ وئیر اپلیکیشن بناتا ہے، اس کو کسی ڈیٹا سنٹر پر ہوسٹ کرتا ہے اور انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں صارفین کو یہ مہیا ہو جاتا ہے۔ صارف اس کو برائوزر کی مدد سے استعمال کرسکتا ہے۔ اسکی مثال اگر ہم ورڈ پروسیسنگ اپلیکیشن کی لیں تو گوگل ڈوک، ایڈوب کا بزورڈ، ایجکس رائٹ، ڈوکلی اور گلائیڈ رائٹ ہیں۔
کلاؤڈ کمپیوٹنگ بطور سروس پروگرام، اپلیکیشن بنانے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر تا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ خود اپنی اپلیکیشن ڈیزائن کرسکیں اور انہیں چلا سکیں، مثال کے طور پر ورڈ پریس یا گوگل ویب وغیرہ۔
آن ڈیمانڈ کمپیوٹنگ سروس ڈویلپرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کے لئے ہے۔ اس میں صارف کو کم از کم خام کمپیوٹنگ اور اسٹوریج اسپیس مہیا کی جاتی ہے اور یہ سہولت صارف کی طلب پر ہے۔ آگر صارف اس کمپیوٹنگ پاور اور اسٹوریج اسپیس کو استعمال کرتے ہیں تو سروس فراہم کرنے والا ادارہ صارف کو وقت یا اسٹوریج کے حساب سے بل کرتا ہے۔اس کی مثال ایمیزون ہے۔
ڈویلیپرز ان سروز کو استعمال کرتے ہوئے، مختلف اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جو کہ ان کی ویب سائیٹس میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ گوگل میپ ویب سروسز کی ایک بہترین مثال ہے۔ کئی ادارے اپنے پتے اور دیگر معلومات کے لئے گوگل میپ کی ویب سروس کو اپنی ویب سائٹس سے منسلک کرتے ہیں۔