جزاكم الله عمير بھائی! اللہ تعالیٰ مزید برکت دیں، ماشاء اللہ! آپ کی ٹیکنیکل مہارت دیکھ کر بہت خوشی اور اطمینان ہوا کہ ہمارے فورم میں اللہ کے فضل وکرم سے بہت قابل افراد موجود ہیں جو فورم کو آرگنائز کر رہے ہیں، عام طور پر دیکھا گیا ہے، کہ کمپیوٹر کے ماہر افراد بھی اردو کے متعلّق کم معلومات رکھتے ہیں، لیکن آپ سے جو مطالبہ کیا جائے، آپ سو فیصد مطالبہ بھی پورا کرتے ہیں اور
بہت جلد کرتے ہیں۔
اللہم زد فزد
جہاں تک آپ کی اس رائے کا تعلق ہے کہ
میرے خیال میں اسی طرز پر ہیڈنگ ون اور ہیڈنگ ٹو کے بھی بٹن بنا دیتے ہیں اور پھر سائز کے ڈراپ ڈاؤن مینو کو ختم کر دیتے ہیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جو یوزرز فونٹ بہت بڑا کر دیتے ہیں یا بہت چھوٹا کر دیتے ہیں اس کو روکا جا سکے گا۔ نیز اوورآل فورم میں تمام پوسٹس مزید ایک جیسی فارمیٹنگ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
جی بالکل! میں آپ کی رائے سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔ پہلے بھی عربی، انگلش اور دیگر ٹیگز کی وجہ ہمارے فورم کی فارمیٹنگ بہت بہتر ہے، صرف یہی فونٹ سائز وغیرہ کا مسئلہ ہی آرہا ہے، جو ہیڈنگ کے ٹیگز بنانے سے حل ہوجائے گا۔ میری رائے میں اس کیلئے دو ٹیگز بنالئے جائیں:
- مین ہیڈنگ (یہ نسبتاً بڑی ہیڈنگ ہو، اور ’سنٹر‘ ہو۔)
- سب ہیڈنگ (اس کا فونٹ چھوٹا، لیکن بولڈ ہو، یا کلر مختلف کر دیا جائے۔ اور ’رائٹ‘ ہو۔)
اور اگر آپ ڈیفالٹ ٹیگ میں فرسٹ لائن انڈینٹ بھی دے سکیں تو شائد اس سے مزید بہتری اور خوبصورتی آئے گی۔ لیکن ہیڈنگ لگاتے وقت یا سنٹر کرتے وقت یہ انڈینٹ ختم ہوجانا چاہئے۔
اور قرآن کریم کیلئے الگ ٹیگز بنانے کی تجویز پہلے ہی دے چکا ہوں، جس کیلئے فونٹ وغیرہ کے متعلّق شاکر بھائی سے تفصیلی ڈسکشن ہوچکی ہے۔