• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کل مسجد اقصی میں اذان نہ ہو سکی ، پچاس برس بعد ایسا ہوا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میں تو اب درد ہوں صرف درد
میرا وجود کب کا بکھر گیا
اور اس بکھرے تن من کا
ہر ذرہ درد ہے
محض درد
کل مسجد اقصی میں اذان نہ ہو سکی ، پچاس برس بعد ایسا ہوا ، جو دکھی دل ہوتے ہیں ، غم کے مارے ہوتے ہیں ، آپ ان سے بات کریں تو ان کا لہجہ بھی درد ہوتا ہے ، اذان سنیے مسجد اقصی کے موذن کی آواز ہے یا محض درد

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
19990089_1526621434063842_4337366966460699209_n.jpg

کیا آپ یقین کریں گے کہ میں رات اپنی ہی share کی پوسٹ یعنی بیت المقدس کی مسجد میں اذان کی ویڈیو کو بیس بار سے زیادہ دیکھ چکا ، اس میں کیمرہ جب گلیوں گلیوں چلتا ہے ، پتھریلی دیواریں دکھائی دیتی ہیں ، لوگ آتے جاتے نظر آتے ہیں تو آنکھوں میں پانی اتر آتا ہے ، رات سے ہر بار ہی دل چاہا کہ کوئی صورت ہو اک بار وہاں جا کر ، ایک بار ، صرف ایک بار ان پتھروں کو ، گلیوں کو ، ان دیواروں کو دیکھ لوں ...اور پھر ان پر اپنے ہونٹ رکھ دوں
..............
تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیئ گلفام
وہ عکسِ رخِ یار سے لکھے ہوئے ایام
وہ پھول سی کھلتی ھوئی دیدار کی ساعت
وہ دل سا دھڑکتا ہوا امید کا ھنگام
امید۔ ۔ ۔، کہ لو جاگا غمِ دل کا نصیبہ
لو شوق کی ترسی ھوئی شب ہو گئ آخر
لو ڈوب گئے درد کے بے خواب ستارے
اب چمکے گا بے صبر نگاہوں کا مقدر
اِس بام سے نکلے گا تیرے حسن کا خورشید
اُس کنج سے پھوٹے گی کرن، رنگ حنا کی
اِس در سے بہے گا تری رفتار کا سیماب
اُس راہ پہ پھیلے گی شفق تیری قبا کی
.
.............ابوبکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہم بھی بہت بدقسمت ہیں :
.
اس سے زیادہ بدقسمتی بھلا کیا ہو گی ، ہم سے بڑھ کر نصیب جلا بھلا کون ہو گا کہ ہم اس عھد میں زندہ ہیں کہ محکوم ہیں ، مقہور اور ذلیل ہیں - کبھی میں مذہبی سیاست میں دخیل تھا ، قاضی عبد القدیر خاموش ایسے جیسے میرے بڑے بھائی -
سابقہ امام مسجد اقصی لاہور چلے آئے ، سب زخم تازہ ہو گیے ، میں دو دن ان کے پاس رہا ، اسعد بیوض تمیمی امام تھے ، ہاں جب اسرائیل نے اقصی کو اپنے ناپاک وجود سے مس کیا ، قابض ہو گیا ، تب آپ امام تھے ، اردن چلے آئے .... میں دو دن آپ سے کچھ باتیں سنتا رہا کچھ آج بھی یاد ہیں --
ہلاکو نے بغداد برباد کر دیا ....مگر بغداد پھر آباد اور ایسا آباد کہ بے مثال ..لیکن کسے خبر تھی ، ہائے کسے خبر تھی ...ہاں میں وہی بدقسمت ہوں کہ بغداد سے آخری اڑنے والا طیارہ شائد ہمارا تھا - صدام حسین نے دنیا بھر سے وفود بلائے ، پاکستان سے بھی چھ افراد گئے - میں بدقسمت بھی ان میں تھا ، ایئر پورٹ پر افراتفری کہ شائد اب یہاں سے نکلنا ممکن نہ ہو ، ہم مگر نکل لیے - کچھ روز میں بمباری شروع ہو گئی - بغداد پھر برباد ہو رہا تھا ، اس کی گلیاں ویران ...بغداد کہ امام ابوحنیفہ رح کا مسکن ، جنید جس کی گلیوں میں پھرے ، شیخ جیلانی جہاں کے مقیم ، بغداد کہ جہاں نہیں جہاں نما بھی تھا ...پھر برباد ہو رہا تھا -
اور ہم اس دور میں زندہ ہی نہیں اس کو دیکھ رہے تھے ، اس کی گلیاں ، بازار ، سب برباد ہو گئے ...مشاہدہ کرنے والے سے بڑھ کر کون بدقسمت ہو سکتا ہے ؟
حلب برباد ہوا ، کچھ مہینے ہی گزرے ، میں رات بھر آنسوں کے سمندر میں تھا ، ادلب ، شام عراق ، سب کچھ گیا ....
میں کبھی کبھی سوچتا ہوتا تھا کہ جن نے اندلس کا سقوط دیکھا ، وہ کتنے بدقسمت تھے ،
آج میں سوچ رہا ہوں کہ میں کیا ان سے کم بدقسمت ہوں ...شام ڈھلے خبر دیکھی کہ مسجد اقصی میں کل نہ نماز ہوئی نہ اذان ....اور شام سے سے ہی جانے کتنی بار ایک ہی ویڈیو دیکھ اور سن رہا ہوں ، مسجد اقصی میں اذان کی ......

.............ابوبکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
Top