• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کمپوٹر کا تیز آواز کرنا

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
السلام علیکم
ماہرین میں جب بھی اپنے کمپوٹر پر کوئی ہائی فائل کھولتا ہوں تو کمپوٹر بڑی تیز آواز کرتا ہے
اور جب میں‌ اس فائل کو بند کردیتا ہوں تو وہ بند ہوجاتا ہے
کیا اس مسئلہ کا کوئی حل ہے
برائے مہبرانی ذرا جلدی بتائیں ۔
و السلام علیکم
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام
بھائی کچھ دنوں پہلے کی ایک بات بتا دیتا ہوں آپ کو کہ میرا سسٹم تقریبا دو تین ماہ سے جب کوئی پروگرام چلاتے تو بہت زیادہ آواز کرتا اور اور پنکھا جو پروسیسر کے قریب لگا ہوتا ہے اتنی تیزی سے حرکت کرتا کہ شور کرنے لگتا،میں نے اس بات کو نظر انداز کیے رکھا، لیکن ہوا یوں کہ ایک دن کمپیوٹر میں خرابی ہو گئی اور ونڈو کا لوگو آ جانے کے بعد ڈسپلے ختم ہو جاتا، میں نے بڑے کوشش کی صحیح کرنے کی لیکن نا کام، جب اسے کمپیوٹر والی دوکان پر لے گیا تو پتہ چلا کہ بورڈ کے کپیسٹرز پھٹ گئے ہیں، بس پھر سسٹم تبدیل کرنا پڑا، آپ بھی احتیاطا چیک کر لیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام،
جی عموماً یہ آواز پروسیسر کے پنکھے ہی کی ہوتی ہے۔ شاید یہ ہارڈ ویئر ہی کی خرابی ہوگی۔ آپ کو کسی کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے ماہر کو دکھانا چاہئے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک سال بعد سروس کروا لینی چاہئے، اس پر ہوتا کچھ اسطرح ھے کہ ڈسٹ اندر جمع ہوتی رہتی ھے اور سردی میں نمی ہونے سے سرکٹ شارٹ ہونے سے کچھ حصے متاثر ہوتے ہیں جس سے کسی بھی حصہ کو نقصان ہو سکتا ھے، ایگزاسٹ فین ہوتا اس لئے ھے کہ اندر کے پرزہ جات کو ٹھنڈا رکھے جس سے گردو غبار پرزہ جات کے ساتھ فین کو بھی بری طرح چمٹ جاتے ہیں اور اکثر یہ فین کام کرنا بھی بند کر دیتا ھے یا اسی طرح آواز بھی کرتا ھے، آپ سروس کروا لیں اس سے ٹھیک ہو جائے گا، اب یہ ٹیکنیشن پر ھے کہ وہ کتنا ایماندار ھے ورنہ پرزہ جات کا خراب ہونا ناممکن ھے مگر انہوں نے اسی پر پیسے کمانے ہیں۔

والسلام
 
Top