• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کمیٹی کے پیسوں پر زکوۃ کا حکم

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک بہن کا سوال ہے:
ہم نے کمیٹی میں پیسے جمع کروا رکھے ہیں. ماہانہ ٢٥٠٠٠ جاتے ہیں. اس بار قرعہ ہمارے نام کا نکلا. تو کیا اب ہمیں ان پیسوں پر زکاۃ دینی ہوگی؟ جبکہ ان پیسوں کو جمع کرواتے ہوئے ہمیں تقریباً ١ سال ہونے کو آ رہا ہے لیکن ہمیں ملا اس ماہ ہے. یا پھر اسکی زکاۃ آنے والے سال دینگے.
براہ کرم رہنمائی کر دیں.....شکرا
جزاکم اللہ خیرا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
نصاب کو پہنچنے والی رقم پر ایک سال گزرنے کے بعد زکاۃ فرض ہوتی ہے ۔
اگر نصاب کو پہنچ گئی ، لیکن سال نہیں ہوا ، یا سال ہوگیا ، لیکن نصاب کو نہیں پہنچی تو پھر زکاۃ فرض نہیں ہے ۔
ایک بہن کا سوال ہے:
ہم نے کمیٹی میں پیسے جمع کروا رکھے ہیں. ماہانہ ٢٥٠٠٠ جاتے ہیں. اس بار قرعہ ہمارے نام کا نکلا. تو کیا اب ہمیں ان پیسوں پر زکاۃ دینی ہوگی؟ جبکہ ان پیسوں کو جمع کرواتے ہوئے ہمیں تقریباً ١ سال ہونے کو آ رہا ہے لیکن ہمیں ملا اس ماہ ہے. یا پھر اسکی زکاۃ آنے والے سال دینگے.
براہ کرم رہنمائی کر دیں.....شکرا
جزاکم اللہ خیرا
کمیٹی کی رقم کو الگ سے شمار نہیں کیا جائے گا ۔ بلکہ کل موجودہ رقم دیکھی جائے گی ،چاہے وہ کمیٹی میں شامل ہو یا نہ ہو ۔
اگر کوئی ہر ماہ اڑھائی لاکھ کمیٹی دیتا ہے، اور یہ عمل کرتے ، اسے ایک سال ہوگیا ہے ، تواس کا مطلب ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے تھے ، جو نصاب کو بھی پہنچتے تھے ، اور ان پر سال بھی گزر چکا ہے ۔ لہذا اس تمام رقم کا حساب کرکے جو سال سے اس کی ملکیت میں موجود ہے ، اگر سونے یا چاندی (دونوں میں سے جس کے ساتھ مرضی ملا لے ) کے حساب سے اس میں سے زکاۃ ادا کرے ۔
کمیٹی جمع کروانے کو چاہے پیسے جمع کرنا سمجھیں ، یا کسی کو قرض دینا، دونوں صورتوں میں اس شخص نے جتنی بھی کمیٹیاں جمع کرائی ہیں ، وہ اس کی ملکیت تصور کی جائیں گی ۔ ہاں البتہ اس میں دوسروں کی جو رقم ہے ، وہ اس کی شمار نہیں ہو گی ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ. بارک اللہ فی علمکم.
کمیٹی کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟؟؟ شاید اسے چٹی بھی بولتے ہیں؟؟؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کمیٹی کے معنی میں لفظ ’ لجنۃ ‘ استعمال ہوتا ہے ۔
لیکن یہاں ہمارے ہاں پیسے جمع کرنے کروانے کے جس معنی میں لفظ کمیٹی استعمال ہوتا ہے ، اس کے لیے عربی لفظ پتہ نہیں کیا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
کمیٹی کے معنی میں لفظ ’ لجنۃ ‘ استعمال ہوتا ہے ۔
لیکن یہاں ہمارے ہاں پیسے جمع کرنے کروانے کے جس معنی میں لفظ کمیٹی استعمال ہوتا ہے ، اس کے لیے عربی لفظ پتہ نہیں کیا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
شکرا. اللہ آپکے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
لیکن یہاں ہمارے ہاں پیسے جمع کرنے کروانے کے جس معنی میں لفظ کمیٹی استعمال ہوتا ہے ، اس کے لیے عربی لفظ پتہ نہیں کیا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
عمر بھائی ! چند دن پہلے لڑکوں کو سنا ، اس کمیٹی کو وہ ’ جمعیۃ ‘ کہہ رہے تھے ۔ ابتسامہ ۔
مزيد یہ دیکھ لیں :
هذه المعاملة التي يتعامل بها الناس ويسمونها "الجمعية" يرى أكثر علمائنا المعاصرين أنها جائزة ، بل كانت موجودة قديماً ، وذكرها بعض العلماء ونصوا على أنها جائزة ، وكانت تسمى قديماً بـ "الجمعة" باعتبار أنهم يجمعون المال كل جمعة .
قال القليوبي في حاشيته (2/258) :
"الجمعة المشهورة بين النساء بأن تأخذ امرأة من واحدة من جماعة منهن قدراً معيناً في كل جمعة أو شهر ، وتدفعه لواحدة بعد واحدة إلى آخرهن جائزة ، كما قاله الولي العراقي" انتهى .
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
عمر بھائی ! چند دن پہلے لڑکوں کو سنا ، اس کمیٹی کو وہ ’ جمعیۃ ‘ کہہ رہے تھے ۔ ابتسامہ ۔
مزيد یہ دیکھ لیں :
هذه المعاملة التي يتعامل بها الناس ويسمونها "الجمعية" يرى أكثر علمائنا المعاصرين أنها جائزة ، بل كانت موجودة قديماً ، وذكرها بعض العلماء ونصوا على أنها جائزة ، وكانت تسمى قديماً بـ "الجمعة" باعتبار أنهم يجمعون المال كل جمعة .
قال القليوبي في حاشيته (2/258) :
"الجمعة المشهورة بين النساء بأن تأخذ امرأة من واحدة من جماعة منهن قدراً معيناً في كل جمعة أو شهر ، وتدفعه لواحدة بعد واحدة إلى آخرهن جائزة ، كما قاله الولي العراقي" انتهى .
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
 
Top