• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنعان بھائی سے ملاقات

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بریکنگ نیوز دھاگہ میں محترم @کنعان بھائی سے بات ہوئی تھی کہ بچوں کے بے فارم کیسے بنوائیں گے تو میں نے کہا تھا کہ میں نے تو ابھی کمپوٹرائزد برتھ سرٹیفیکیٹ بھی نہیں بنوائے تو کنعان بھائی نے کہا تھا کہ آپ یہ بنوا رکھیں میں پاکستان آ رہا ہوں تو بے فارم واقف سے کہ کر جلد بنوا دیں گے تو میں نے برتھ سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست فارم منگوا کر تین بچوں کے لئے بھر لیے تھے مگر وقت نہ ملنے کی وجہ سے دفتر نہ جا سکا تھا
اسی دوران محترم کنعان بھائی لاہور پہنچ گئے جب میں گاوں گیا ہوا تھا واپسی پر رستے میں انکا فون آیا پہلے تو پہچاننے میں کافی دیر لگی کیونکہ اڈے پر شور زیادہ تھا اور بت سمجھ نہیں آ رہی تھی وہ کہ رہے تھے میں فورم والا کنعان بول رہا ہوں اور مجھے امید ہی نہیں تھی میں سمجھ رہا تھا کہ فورم والا ارسلان بول رہ ہوں خیر کافی دیر بات الفاظ واضح ہوئے تو سمجھ آئی تو پہچانا پھر صبح کا فون کا وعدہ کیا مگر صبح میرے فون کرنے پر انھوں نے نہیں اٹھایا اگلے دن فون آیا اور وہ میرے دفتر کے پاس تھے اور پھر پوچھ کر دفتر آ گئے کھانے کا وقت تھا مگر کھانے سے انکار کر دیا خیر باتیں ہوئیں انہوں نے اپنا احوال سنایا میں نے اپنا حوال سنایا پھر انہوں نے فارم کا پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے تو ابھی برتھ سرٹیفیکیٹ ہی نہیں بنوائے اسکے درخواست فارم بھرے ہوئے انکو دکھائے وہ انہوں نے لے لئے اور ہسپتال کے برتھ سرٹیفیکیٹ بھی لے لئے-
پھر انہوں نے دوسرے بھائیوں کا پوچھا @محمد نعیم یونس بھائی کا نمبر پوچھا تو میں نے انکا نمبر ملا کر کہا کہ آج آپ کی ایک بھائی سے بات کراتے ہیں آپ پچانیں کہ یہ کون ہیں تو کعان بھائی نے کہا کہ میں ایک ڈائلاگ بولوں گا اور وہ پہچان جائیں گے تو انہوں نے نعیم بھائی سے کہا کہ پرانے لاہوریوں کیا حال ہے تو آگے سے نعیم بھائی فورا پہچان گئے اب اس میں کیا راز و نیاز تھے اسکا پتا نہیں چل سکا
انہوں نے نعیم بھائی سے اگلے دن ممکنہ ملاقات کا کہا تھا کہ انکے دفتر جائیں گے مگر وہ نہ جا سکے
جمعہ والے دن جمعہ پڑھانے کے بعد میں واپس آنے لگا تھا تو انکا فون آیا کہ کہاں ہیں تو میں نے کہا کہ آ رہا ہوں جب دفتر پہنچا تو کنعان بھائی تین برتھ سرٹیفکیٹ فارم لے کر کھڑے تھے جو میرے حوالے کیے کہ یہ میری طرف سے ہدیہ ہے مگر میری طرف سے دعوت پھر قبول نہیں کی اور کہا کہ آج واپسی کی فلائٹ ہے برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے میں وقت زیادہ لگ گیا اس لئے اب چلتا ہون نعیم بھائی سے معذرت کر لیجئے گا
تو نعیم بھائی آپ سے کنعان بھائی کی طرف سے معذرت
میری طرف سے ختم شد- اب نعیم بھائی جو احوال لکھنے کے ماہر ہیں وہ اس پر روشنی ڈالیں گے
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ماشاء اللہ، بہت خوب، اتنے عرصے بعد پاکستان آئے اور وہ بھی اتنے شارٹ وقت کے لیے؟ کچھ دن رکتے تو سہی فورم کے سبھی بھائیوں سے ملاقات کرتے، عبدہ بھائ کی فش پارٹی میں آپکی غائیبانہ شرکت تو رہی مگر اب جب فش کھانے کا ٹائیم آیا تو آپ نے ٹائیم ہی نہ نکالا۔ خیر، اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جمعہ والے دن جمعہ پڑھانے کے بعد میں واپس آنے لگا تھا تو انکا فون آیا کہ کہاں ہیں تو میں نے کہا کہ آ رہا ہوں جب دفتر پہنچا تو کنعان بھائی تین برتھ سرٹیفکیٹ فارم لے کر کھڑے تھے جو میرے حوالے کیے کہ یہ میری طرف سے ہدیہ ہے مگر میری طرف سے دعوت پھر قبول نہیں کی اور کہا کہ آج واپسی کی فلائٹ ہے برتھ سرٹیفیکیٹ بنانے میں وقت زیادہ لگ گیا اس لئے اب چلتا ہون
آج سمجھ آئی کہ ہمارے ملک کے رہنما وبڑے بھاگ بھاگ برطانیہ کیوں جاتے ہیں۔۔۔۔ابتسامہ۔۔
بہرحال ،یہاں پر تو معاملہ اُلٹ ہوگیا ، لگتا ہے کہ کنعان بھائی نے سوچا ہوگا کہ عبدہ بھائی کہاں برطانیہ جائیں گے ان کا کام پاکستان میں ہی آکر کر دیتا ہوں۔۔۔۔ابتسامہ۔۔
پھر انہوں نے دوسرے بھائیوں کا پوچھا @محمد نعیم یونس بھائی کا نمبر پوچھا تو میں نے انکا نمبر ملا کر کہا کہ آج آپ کی ایک بھائی سے بات کراتے ہیں آپ پچانیں کہ یہ کون ہیں تو کعان بھائی نے کہا کہ میں ایک ڈائلاگ بولوں گا اور وہ پہچان جائیں گے تو انہوں نے نعیم بھائی سے کہا کہ پرانے لاہوریوں کیا حال ہے تو آگے سے نعیم بھائی فورا پہچان گئے اب اس میں کیا راز و نیاز تھے اسکا پتا نہیں چل سکا
انہوں نے نعیم بھائی سے اگلے دن ممکنہ ملاقات کا کہا تھا کہ انکے دفتر جائیں گے مگر وہ نہ جا سکے
نیچے والی اطلاع ہم نے بدھ کو ہی فورم کی" بیٹھک" میں دےدی تھی۔ اس میں "کسی" عبدہ بھائی ہیں۔
لیکن ۔۔۔آہ ۔۔۔افسوس۔۔۔کہ ہم آخری منٹ تک انتظار کرتے رہے۔۔۔۔
لیکن پردیسی نہ آیا۔۔۔۔ ابتسامہ۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اطلاعا عرض ہے!
کل فورم کے ایک اہم و محترم رکن سے پہلی مرتبہ رُوبرُو ملنے کے سوفیصدی امکانات ہیں، آج فون پر" کسی" کے توسطت سے اُن سے پہلی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے۔ اور بغیر تعارف کے ہی میں نے انہیں پہچان لیا تھا۔۔ابتسامہ۔۔
مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔۔۔۔
رازو نیاز والی کوئی بات نہیں۔۔۔مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ کنعان بھائی لاہور آرہے ہیں اور دوسرا یہ کہ ایک دو مرتبہ کنعان بھائی نے" پرانے لاہوریوں" کے عنوان سے ذاتی پیغام میں بات چیت کی تھی۔۔۔ تو اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم کنعان بھائی کے لیے گئےاچانک امتحان میں پورا اُترے۔۔۔اور سو فی صدی نمبر پائے۔۔۔ابتسامہ۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
انہوں نے نعیم بھائی سے اگلے دن ممکنہ ملاقات کا کہا تھا کہ انکے دفتر جائیں گے مگر وہ نہ جا سکے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آخر کار۔۔ آج تقریبا ڈھائی سال بعد محترم کنعان بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہو ہی گیا۔۔ چونکہ ہم دونوں ہی پکے لاہوری واقع ہوئے ہیں اس لیےذاتی گفتگو کے علاوہ دوران ملاقات کچھ اور موضوع زیر بحث نہ آسکا کہ جس سے فورم کے اراکین مستفید ہوسکتے۔ کنعان بھائی کا شکر گزار ہوں کہ اپنا قیمتی وقت نکال کر میرے دفتر تشریف لائے۔۔ ملاقات زبردست رہی۔۔الحمد للہ!
اعلان ختم ہوا۔۔ ابتسامہ!
 
Top