• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن جگہوںمیں نماز پڑھنی منع ہے؟

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,088
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
ساری زمین مسجد ہیں ، زمین کے کسی بھی ٹکڑے میں نماز پڑھی جا سکتی ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند جگہوں میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے:

1- اونٹوں کے باڑے میں

سیدنا براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے اونٹوں کے باڑوں میں نماز کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں نماز نہ پڑھا کرو، بلاشبہ یہ شیاطین میں سے ہیں۔“ اور بکریوں کے باڑوں کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا: ”ان میں نماز پڑھ لیاکرو، بلاشبہ یہ بابرکت ہوتی ہیں۔“ (سنن ابی داود: 493)

2- قبرستان میں

3- غسل خانے اور قضائے حاجت کی جگہ میں (لیٹرین میں)

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین ساری کی ساری مسجد ہے سوائے حمام اور مقبرہ کے۔“ (سنن ابی داود: 492)
 
Top