• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن حالتوں میں نما ز میں قبلہ رخ ہونا ضروری نہیں ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
845
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
69
نماز میں قبلہ رخ ہونا شرط ہے، لیکن چند حالتوں میں یہ شرط ساقط ہو جاتی ہے:

مریض جو قبلہ رخ ہونے سے عاجز ہو۔

اگر قبلہ کی جہت نہ معلوم ہو رہی ہو
تو انسان پر واجب ہے کہ کسی سے قبلہ کی جہت پتہ لگانے کی کوشش کرے اگر ہر ممکن کوشش کے باوجود نہ پتہ چلے تو وہ اپنے اجتہاد سے اس کی جہت کا تعین کر کے نماز پڑھ لے گا اگر نماز کے دوران ہی اسے صحیح جہت کا علم ہو جائے تو اپنا رخ اس طرف موڑ لے گااور اگر نماز کے بعد علم ہو کہ اس نے غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھ لی ہے تو اس پر نماز کو لوٹانا ضروری نہیں ہے۔

جب جنگی حالات میں خوف کی شدت ہو اور قبلہ رخ ہونا ممکن نہ ہو تو غیر قبلہ کی طرف نما ز پڑھی جا سکتی ہے۔

سفر کےدوران سواری پر نوافل ادا کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونا ضروری نہیں ہے
، اگر انسان کے لیےممکن ہو کہ وہ نوافل کی ابتدا قبلہ رخ ہو کر کرے پھر چاہے جس طرف مرضی رخ پھیر لے تو یہ افضل ہے۔
 
Top