• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن چیزوں سے تیمم ٹوٹ جاتا ہے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
780
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
69
ہروہ چیز جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اس ے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے۔


اگر کوئی انسان پانی نہ ملنے کی وجہ سے تیمم کر کے نماز پڑھناشروع کردے، دوران نماز پانی دستیاب ہو جائے تو کیا وہ نماز جاری رکھے گا یا توڑ دے گا؟ اس بارے میں علماء کرام کے دو قول ہیں:

1- وہ نماز توڑ دے گا اور وضو کر کے دوبارہ سے نماز شروع کرےگا، یہ امام ابوحنیفہ ، امام احمد ، امام ثوری اور امام ابن حزم رحمہم اللہ کا قول ہے۔

2- وہ اپنی نماز جاری رکھے گا اور نماز مکمل کرےگا، یہ امام مالک، امام شافعی، اما م ابوثور،امام داود ظاہری اور امام ابن المنذر کا قول ہے۔

پہلے قول کی دلیل:

یہ شخص پانی استعمال کرنے پر قادر ہے اورپانی موجود بھی ہے تو اس کا تیمم ٹوٹ جائے گا جیسا کہ اگر وہ نماز نہ ہوتا تو تیمم ٹوٹ جاناتھا۔

دوسرے قول کی دلیل:

طہارت حاصل کرنے کا ایک وقت ہے اور نماز کا بھی وقت ہے ، اس آدمی کو نماز سے پہلے پانی نہیں ملا تو اس نے تیمم کر لیا اور نماز شروع کر لی، اب وہ طہارت کے فرض سےنکل کر نماز کے فرض میں داخل ہوچکا ہے ، اس کی طہارت اور پڑھی ہوئی نماز کو باطل کرنے کے لیے قرآن وسنت یااجماع سے دلیل چاہیے جو موجود نہیں ہے، لہذا وہ نماز جاری رکھے گا۔

راجح:

پہلاقول راجح ہے ۔ واللہ اعلم۔
 
Top