• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ (پہلی قسط)

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
جن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہےوہ درج ذیل ہیں:


1- پیشاب یا پاخانہ کرنا یاہوا کا خارج ہونا

ارشاد باری تعالی ہے:

أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ (المائدة: 6)

’’یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو۔‘‘

پیشاب یا پاخانہ اگر انسان کی شرمگاہ سے نکلےتو وہ بالاجماع وضو توڑ دیتا ہے، لیکن اگر یہ مثانے میں کسی زخم سے نکلیں یا پیٹ سے نکلیں یاکسی زخم وغیرہ سےنکلیں تو علماء کرام کے اس بارے میں دو قول ہیں:

1- امام ابو حنیفہ ، امام احمد، امام ثوری اور امام ابن حزم رحمہم اللہ کہتے ہیں کہ جسم کے کسی بھی حصے سے نجاست نکلے وضو ٹوٹ جائے گا۔

2- امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انسان کی شرمگاہ سے جو کچھ بھی نکلے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے لیکن اگر شرمگاہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے نکلے تو وضو نہیں ٹوٹےگا۔

اگر ہوا انسان کی دبرسےخارج ہو تو بالاجماع اس کا وضو ٹوٹ جائے گا جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص کا وضو ٹوٹ جائے (اسے حدث ہو جائے) اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک وضو نہ کرے۔‘‘ ایک حضرمی نے پوچھا: اے ابوہریرہ! حدث کیا ہے؟ انہوں نے کہا: فساء یا ضراط (یعنی وہ ہوا جو پاخانے کے مقام سے خارج ہو)۔ (صحیح البخاری: 135)

2- مادہ منویہ ، ودی یامذی کا نکلنا

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیا ن کرتے ہیں کہ منی سے غسل کیا جائے گا، ودی اور مذی نکلننے سے اپنی شرمگاہ کو دھو لو اور نماز کی طرح وضو کرو۔ (السنن الکبری للبیہقی: 800)
 
Top