• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟(چوتھی قسط)

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
693
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
6- اونٹ کاگوشت کھانا

اونٹ کا گوشت کھانےسے وضو ٹوٹنے کے بارےمیں علماء کرام کےدو قول ہیں:

1- اونٹ کاگوشت کھانےسے وضو ٹوٹ جائے گا، یہ امام احمد ، امام اسحاق، امام ابن المنذر، امام ابن حزم او ابن تیمیہ رحمہم اللہ کا موقف ہے۔

2- اونٹ کاگوشت کھانےسے وضو کرنا سنت ہے واجب نہیں ہے، یہ امام ابو حنیفہ ، امام مالک ،امام شافعی اور امام ثوری رحمہم اللہ کا موقف ہے۔

پہلے قول کی دلیل:

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے پوچھا: کیا میں بکری کے گوشت سے وضو کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’چاہو تو وضو کر لو اور چاہو تو نہ کرو۔‘‘ اس نے کہا: اونٹ کے گوشت سے وضو کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں، اونٹ کے گوشت سے وضو کرو۔‘‘ اس نے کہا: کیا بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لوں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ اس نے کہا: اونٹوں کے بٹھانے ک جگہ میں نماز پڑھ لوں؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ (صحیح مسلم: 360)

دوسرے قول کی دلیل:

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ان دو کاموں میں سے اللہ کے رسول ﷺ کا آخری کام یہ تھا کہ آپ آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو نہیں فرماتے تھے۔ (سنن نسائی: 185)

راجح:

پہلا قول راجح ہے کیونکہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ حدیث عام ہےاور جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث خاص ہےاس لیے خاص کو عام پر مقدم کیاجائے گا۔
 
Top