مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ سال سے بھیا کی فیس بک آئی ڈی کی صفائی جاری ہے۔۔۔جس نے بھی کوئی الٹ پٹانگ پوسٹ لگا دی بھلے کوئی کتنا ہی بھیا کا قریبی دوست کیوں نہ ہو عقابی نظریں پڑ تے ہی ان فرینڈ۔۔پہلے تو ٹیگ افراد کی بچت ہو جاتی تھی لیکن اب انہیں بھی معافی نہیں ملتی بھلالوگ ایسے پیج لائک کیوں کرتے ہیں یا ایسے دوست کیوں بناتے ہیں۔۔بعض افراد توبھیا کی آئی ڈی کھولتے ہی لوگوں کو ان فرینڈ کرنے کی نیت سے ہیں۔۔ ابتسامہ
آج ہی بھیا کی وال پر کچھ سرچ کرتے ہوئے ایک پوسٹ بمع شعر کے سامنے آ کھڑی ہوئی میں تو جلدی میں تھی لیکن خنساء نے دیکھتے ہی فورا کہا:
’’آپی یہ پوسٹ کھولو اگر اچھا شعر ہو تو ان فرینڈ کر دینا‘‘
ہیں اچھا ہو تو۔۔۔خیریت؟؟
’’نہیں اگر گندا شعر ہو تو ‘‘
اب اچھا ہوا تو بھی ان فرینڈ کر دوں گی۔۔۔پوسٹ کھلنے پر جو شعر سامنے آیا وہ کچھ یوں تھا
بس محبت ہم کو اس سے ہونی تھی سو وہ ہوگئی
اب نصیحت چھوڑئیے ساتھ دیجئے اور دعا کیجئے۔۔
ویب سرفنگ کے دوران ایک دفعہ پہلے بھی یہ شعر کہیں’’ دیکھا‘‘ تھا۔۔۔
کیا مطلب؟؟خنساء حیران پریشان پو چھنے لگی
اف ہو اب اسے کیا مطلب سمجھاؤں ہم نے تو کبھی پیپرز میں اس ’’بے ادبی‘‘ کا مطلب کسی کو نہیں سمجھایا اور جو کبھی سمجھایا بھی تو ایسے کہ ہمیں شعر سمجھ نہیں آیا اور جوابا ممتحن کو مطلب۔۔۔۔۔۔بات برابر
اب جو مطلب خنساء کو سمجھایا وہ کچھ یوں تھا۔۔۔
’’یہ کہہ رہا ہے کہ میں نے پاگل ہو نا تھا تو وہ میں ہو گیا ہوں ،اب مجھے دوائی دینےکی ضرورت نہیں ،مجھے پاگل خانے میں چھوڑ آؤ اور دعا دو۔۔۔‘‘
’’پھر تو صحیح کہہ رہا ہے پاگل!‘‘خنساء نے اطمینان سے کہا ۔